پبی بازار میں تجاوزات اور غیر قانونی سٹینڈز کیخلاف آپریشن
پبی (نما ئندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال کا پبی بازار میں تجا وزات اور غیر قا نو نی سٹینڈوں کے خلاف بھر پور آپریشن جس میں ٹی ایم اے پبی کے اہلکاروں ٹریفک اور مقا می پو لیس کے اہلکاروں نے حصہ لیاپبی بازار میں تجاوزات ہٹا کر سروس روڈ کو کھول دیا تفصیلا ت کے مطابق ڈی سی نوشہرہ شا ہد علی خان کی ہدا یت پر اے سی پبی بینش اقبال کی نگرا نی میں اے اے سی پبی عا مر محمد یوسفز ئی ٹی ایم او پبی محمد عمران اسلم نے ہمراہ ٹی ایم اے سٹاف کے پبی بازار میں تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کیا سروس روڈ اور برانچ روڈ پر بنائے تجاوزات اور چنگ چی سٹینڈوں کو صفا یا کرکے روڈ کو عوام اور گاڑیوں کے لئے کھول دیا سروس روڈ اور دیگر جگہوں پر رکھے سا مان کو ہٹا کر سروس روڈ کو آمد ورفت کے لئے کھول دیا انہوں نے ٹی ایم اے سٹاف اور ٹریفک اہلکاروں کوہدا یت کی سروس روڈ کو صاف رکھنے پر بھر پور تو جہ دیں تا کہ لو گوں آمد ورفت میں کسی قسم مشکل درپیش نہ ہو