آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا نوشہرہ پولیس لائن آمد

  آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا نوشہرہ پولیس لائن آمد

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی نوشہرہ پولیس لائن آمد۔پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی۔یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اورشہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دُعاکی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کیلن اینڈ گرین پاکستان شجر کاری مہم کے تھت پودا لگایا۔اس موقع پر DIGمردان شیر اکبر خان،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار اور دیگر پولیس افسران بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے نوشہرہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔پولیس کی ڈیوٹی خدمت خلق کی ہے۔پولیس تھانوں میں عوام کو سہولت فراہم کرتے ہوئے عزت اور احترام کے ساتھ پیش آئے۔ رویوں میں بہتری لائیں۔ مظلوم عوام کو ہر ممکن حد تک انصاف فراہم کریں۔ پولیس تھانہ جات میں عوام الناس کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے عزت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں۔۔عوام الناس کے ساتھ رویہ میں بہتری لاکر عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کی کوشش کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...