26 جنوری کو ظفر پارک بٹ خیلہ میں باچا خان اور ولی خان کی برسی ہوگی

26 جنوری کو ظفر پارک بٹ خیلہ میں باچا خان اور ولی خان کی برسی ہوگی

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پا رٹی مالاکنڈکے ضلعی صدراعجازعلی خان نے کہاہے کہ 26جنوری کوظفرپارک بٹ خیلہ میں ہونے والے فخرافغان باچاخان اورخان عبدالولی خان کے برسی جوش وخروش کے ساتھ منائینگے برسی میں مالاکنڈڈویژن کے کونے کونے سے لاکھوں کے تعدادمیں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان شرکت کریں گے برسی کوکامیاب بنانے کیلے تیاریاں زورشورسے جاری ہے ۔ ان خیالات کااظہاراعجازعلی خان نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی واحدنمائندہ جماعت ہے جوپختون قوم کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہی ہے ا نہوں نے کہاکہ 26جنوری کوظفرپارک بٹ خیلہ میں ہونے والے فخرافغان باچاخان اورخان عبدالولی خان کے برسی جوش وخروش کے ساتھ منائنگے اورلاکھوں کے تعدادمیں کارکنان مالاکنڈڈویژن کے کونے کونے شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان باچاخان کے پیغام کوگھرگھرتک پہنچانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...