پولیو جیسے موذی مرض سے چھٹکارا ناگزیر،ڈی سی مردان

پولیو جیسے موذی مرض سے چھٹکارا ناگزیر،ڈی سی مردان

  



مردان (بیورورپورٹ)مردان۔ ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اس سے نجات دلانے کیلئے ڈویژن کی سطح پر اقدامات اٹھاجارہے ہیں تاکہ ہمارے بچوں کو اس مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ٹاسک فورس کمیٹی برائے پولیو مہم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود، ڈویژنل ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر اصغر، ڈسٹرکٹ ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر ذیشان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی ڈاکٹر نیاز محمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان ڈاکٹر عبیدا لرحمان کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، پولیس اور دیگر اداروں کے نمائندگان موجود تھے۔ ڈویژنل سٹاف آفیسر ڈاکٹر اصغر خان نے حکام کو پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آنیوالا پولیو 13جنوری سے 17جنوری تک جاری رہیگا۔ اس مہم میں 6لاکھ 88ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلانے کیلئے ٹوٹل 2294ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جن میں 1186موبائل، 164فکسڈ اور 85رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ جو کہ گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائنگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...