تخت بھائی،ایس ایچ او اور سالک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجلاس

تخت بھائی،ایس ایچ او اور سالک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تخت بھائی(نما ئندہ پاکستان)پولیس اسٹیشن تخت بھائی کے تعینات ہو نے والے ایس ایچ او عجب خان اور سالک فا ؤنڈیشن کے زیر اہتمام عما ئدین علا قہ کا ایک عظیم الشان مشترکہ اجلاس جمعے کے رو ز پولیس اسٹیشن تخت بھائی کے سبزہ زارمیں منعقد ہوئی۔ جس میں علا قے میں کرائم کے خاتمے اور تخت بھائی میں قائم لنگر خانے کو مزید فعال بنانے کے لئے مختلف تجا ویز پیش کیئے گئے۔ عما ئدین علا قہ کی طرف سے بھر پور تعاون کا اعلان۔اس موقع پر بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے صدر قمرزمان خان ایڈو کیٹ، سالک فاؤنڈیشن کے چیئر مین جہانزیب سالک،میڈیا کلب کے چیئر مین حاجی ہدا یت اللہ مہمند، سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر جان عالم، وائس چیئر مین اکبر خان یوسفزئی،جنرل سیکرٹری امجد خان،پیپلز پارٹی تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری عرفان مہمند، تنظیم تاجران تخت بھائی سٹی کے صدر حاجی طارق خان، سینئر نائب صدر خالد خان مہمند، نائب صدر قاضی جاوید، مینا بازار کے صدر حاجی آفتاب مہمند، ڈی آر سی کے رجسٹرار حا جی بشیر احمد، ممبران ڈی آرسی اکرام صافی،سردار حسین، حاجی میاں وارث، حاجی ر حمان الدین، سابق ممبر ضلع کونسل ڈاکٹر حفیظ الوہاب،سابق ناظمین حاجی عمرا خان ٹھیکیدار، خانزادہ عرف منے، قاضی اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او عجب خان کا خیر مقدم کیا اور سالک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے لنگر خانے کے قیام پر سالک فاؤنڈیشن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا