بنوں،مزری منڈ میں عارضی اور مستقل تجاوزات کا خاتمہ

    بنوں،مزری منڈ میں عارضی اور مستقل تجاوزات کا خاتمہ

  



بنوں ( بیوروپورٹ) ٹی ایم اے بنوں انتظامیہ نے عرصہ دراز سے مزری منڈی میں قائم عارضی اور مستقل تجاوزات کا خاتمہ کردیا ڈپٹی کمشنر عطاء الرحمن کی ہدایت پر ٹی ایم او بنوں سلیم جاوید میاں خیل کی قیادت میں چیف بلڈنگ انسپکٹر عمر حیات شاہ، انفورسمنٹ آفیسرز شاکر خان، عالم زیب خان وزیر اور دیگر سٹاف کے ہمراہ مزری منڈی میں گرینڈ آپریشن کیا اور عرصہ دراز ایک پورے گلی جوکہ تجاوزات کی آڑ میں مستقل طور پر بند کردی گئی تھی تجاوزات سے صاف کرکے آمد ورفت کیلئے کھول دیا جبکہ یہاں پر قائم عرصہ دراز سے عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیا اور سارا سامان بلدیہ کی گاڑی میں ڈال کر دفتر پہنچا دیا ٹی ایم او سلیم جاوید میاں خیل نے متنبہ کیا کہ کسی کو اپنی مان مانی کی اجازت نہیں دیں گے دُکاندار اپنے حدود میں رہ کر اپنا کاروبار کریں اور عوام کیلئے مشکلات پیدا نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...