آئین کی بالادستی پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے، سعید خان میداد خیل

آئین کی بالادستی پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے، سعید خان میداد خیل

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے نائب صدرطارق سعیدخان میدادخیل نے کہاہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی کانفاذ تحریک انصاف کے منشورمیں شامل ہے خوداس کی خلاف ورزی کریں گے اورنہ ہی دوسروں کواجازت دیں گے کیونکہ ریاست کے لئے آئین بڑی اہمیت کاحامل ہوتاہے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزاپنی رہائش گاہ پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں آئین کی بالادستی اورشہریوں کوگھروں کے نزدیک تمام تر زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے اسی طرح ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف بھی احتسابی عمل تیزی سے جاری ہے اس لئے اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں اُنہوں نے حکومت کی جانب سے عوام کے لئے اقدامات پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت خاص کرپسماندہ اضلاع کوتمام ترسہولیات سے آراستہ کرنااپنی اولین فرض سمجھتی ہیں اُنہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کی ترقی میں کرپشن بڑی رکاٹ بنی ہوئی ہے کیونکہ سابق حکمرانوں نے ملک کی دولت کوغلط طریقے سے استعمال کرکے ملک کنگال کردیا جس کی وجہ سے ملک ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہو چکا تھا اور اسی لئے 2018کے عام انتخابات میں عوام نے تمام روایتی سیاستدانوں کومستردکردیااوروزیراعظم عمران خان پراعتمادکرکے ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کردیا اورانشاء اللہ حکومت اپنی آئنی مدت پوری ہونے تک پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوجائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر