ڈی پی او یاسر آفریدی کی نیشنل پریس کلب بنوں آمد
بنوں (نمائندہ پاکستان)ڈی پی او یاسر آفریدی کی نیشنل پریس کلب بنوں آمد,اُنہوں نے نومنتخب کابینہ کو مبادکباد دیتے ہوئے کیک کاٹ کر صدر گوہر وزیر اور جنرل سیکرٹری فریدنیازی کوہار پہنائے اس موقع پر ڈی ایس پی عقیق حسین,صدر عوامی پریس کلب بنوں گوہر وزیر,ورکنگ یونین آف جرنلسٹس بنوں ڈویژن کے جنرل سیکرٹر ی روفان خان,جنرل سیکرٹری پریس کلب فریدخان نیازی اورایس ایچ اوسٹی بینامین بھی موجود تھے ڈی پی او یاسر آفریدی کا کہنا تھا کہ بندوق میں اتنی طاقت نہیں جاتنی طاقت قلم میں ہے قلم کی طاقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے ملک میں بھی قلم کی طاقت سے آزاد ہوا ہے عوام پولیس سے ہیں اور پولیس عوام سے ہیں اُنہوں نے کہاکہ میڈیا کے بغیر کوئی کام چل ہی نہیں سکتا ہے میڈیا کے بغیر کوئی بھی ریاست ترقی نہیں کرسکتی ہے صحافی کا اصل کام معاشرے کے مسائل اُجاگر کرنا ہے اُنہوں نے آخر میں نیشنل پریس کلب بنوں کے جنرل سیکرٹری فرید خان نیازی کے ساتھ پیش ہونے والے واقعے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے غلط فہمی دور کرلی اور نیشنل پریس کلب بنوں کے جنرل سیکرٹری فرید خان نیازی نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ معطل ہونے والے ٹریفک اہلکار کو دوبارہ بحال کریں,