بونیر،رہبر کمیٹی کی کال پر نما ز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ

  بونیر،رہبر کمیٹی کی کال پر نما ز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ

  



بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)رہبر کمیٹی کی کال پر ضلعی سطح پر اپوزیشن جماعتوں کا پیربابا میں نماز جمعہ کے بعد موجودہ حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں عوامی نیشنل پارٹی،جمیعت علماء اسلام،مسلم لیگ ن،ملی عوامی پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھارکھے تھے،جس پر موجودہ حکومت کیخلاف نعرے درج تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مفتی فضل غفور،عوامی نیشنل پارٹی کے محمد کریم بابک،شجاعت علی خان،افسر خان،جانبر خان،خالد خان اور رہبر کمیٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سعید الرحمن مفکر نے کہا کہ موجودہ سلیکٹیڈ اور نااہل حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکا ہے،ملک میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر ہے جس سے ہر طبقہ کے لوگ برٰ طرح متاثر ہورہے ہیں،ٹیکسز اور بے روزگاری نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے 80لاکھ افراد روزگار سے محروم ہوگئے ہیں،روزگار کے مواقع فراہم کرنے والوں نے عوام سے روزگار چھین لیا،ہم اس جلسے کے وساطت سے اداروں کو پیغام دیتے ہیں کہ جو شخص آپ نے جعلی طریقے سے لاکر قوم پر مسلط کی ہے اب قوم اس کو برداشت نہیں کر سکتے لہذا ان کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔پاکستان ایک عوامی انقلاب کے طرف چل رہا ہے جس کیخلاف ہم جمہوری لوگ سڑکوں پر ڈھیرے ڈالیں گے،اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر باتیں کررہے ہیں،ا ب بونیر میں ریتی،مٹی اور پتھروں پر بھی ٹیکس عائید کی گئی ہے لہذا م مطالبہ کرتے ہیں کہ انتظامیہ واضح سن لیں کہ بونیر کے عوام اس ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں،جو ہمارے سروں پر غریبی کی چادر نہیں رکھ لیتے ہم ان بااثر لوگوں کی تاج کو بھی برداشت نہیں کر سکتے ہیں،اس موقع پر مظاہرین نے حکومت خلاف نعرے لگائی اور کہاں کہ قائدین کی کال پر انشاء اللہ لبیک کہیں گے اور موجودہ حکومت کا تختہ اُلٹنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...