بنوں،شمالی وزیر ستان کے متاثرین کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

  بنوں،شمالی وزیر ستان کے متاثرین کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (نمائندہ پاکستان)شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے متاثرہ ہونے والی بنوں کی تاجربرادری نے عوامی پریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے روڈکو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا اس موقع پر بنوچی یونٹ کے صد ر یوسف زمان,ملک یعقوب خان,ملک امان اللہ,مقصود استاد,عاشق الرحمن,عابد,صفدر و دیگر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ہمارے بھی نقصانات ہوئے ہیں لاکھوں کے نہیں بلکہ کھربوں کے نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ کیا جائے ہمارا کوئی اور وصلہ نہیں ہے ہمارے بچے فاقے پر مجبور ہوچکے ہیں اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو مجبوراًخودسوزی سے دریغ نہیں کریں گے,