ریلوے افسران نے عمران خان کو اندھیرے میں رکھا،لیاقت شباب

ریلوے افسران نے عمران خان کو اندھیرے میں رکھا،لیاقت شباب

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن کے صدر سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ ریلوے افسران نے عمران خان کو اندھیرے میں رکھا اس ڈرائی پورٹ کا افتتاح سابق وزیرریلوے سعد رفیق کرچکے ہیں عمران خان وزیراعظم ہے50کروڑ 70لاکھ روپے کے منصوبے کا افتتاح نوشہرہ کے عوام کے ساتھ مزاق تھا یا کسی اور کی ترقیاتی منصوبے پر اپنے نام کی تختی لگانے کا شوق ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیراعظم کے ڈرائی پورٹ کے افتتاحی تقریب پر رد عمل اور نوشہرہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ نااہل وزیراعظم عمران خان خواب خرگوش کے مزوں سے باہر آئے کنٹینر پر کھڑے ہوکر سیاست الگ چیز لیکن حقیقت میں وہ پاکستان کی تاریخ میں ناکام ترین وزیراعظم ہے ان کے دور اقتدار میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے بیروزگاری بڑھ رہی ہے امن وامان کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے عوام خود کشیوں، ڈاکوں اور رہزنیوں پرمجبور ہوچکے ہیں جس علاقے میں وزیراعظم دورے پر ہوتے ہیں اس علاقے کے عوام کی نظریں وزیراعظم کے اعلانات پر لگی ہوتی ہے کہ وزیراعظم ہمارے علاقے کیلئے کسی میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں گے لیکن افسوس ہے کہ وزیراعظم کا دورہ نوشہرہ انتہائی ناکام نکلا اور عوام کی توقعات کے برعکس تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...