قبائلی صحافیوں نے قلم کے ذریعہ امن بحالی میں کردارادا کیا، کمانڈ نٹ مہمند رائفلز

قبائلی صحافیوں نے قلم کے ذریعہ امن بحالی میں کردارادا کیا، کمانڈ نٹ مہمند ...

  



مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند،ہم سب نے ملکر اس ملک کی ترقی، خوشحالی اور قیام امن کیلئے کردار ادا کرناہے، قبائلی صحافیوں نے قلم کے ذریعے جہاد کرکے امن وامان بحال کرنے میں کردار اداکیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد جمیل نے اپنے دفتر میں مہمند پریس کلب کے صدر گل محمد مومند کی قیادت میں نومنتخب کابینہ اور دیگر ممبران کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد جمیل نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے طریقے سے اس ملک کی خاطر خدمات انجام دیئے جبکہ قبائلی صحافیوں نے قلم کے ذریعے جہاد کرکے امن واما ن بحال کرنے میں کردار۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں مگر مقصد اور منزل ایک ہے کہ اس ملک میں منفی سوچ رکھنے والوں کا مقابلہ کریں ہر غلط کام کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس قوم اور ملک کے نوجوانوں کو غلط راستوں سے روک کر صحیح سوچ اور مثبت طرز زندگی پرڈالنے کیلئے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اپنا کردار ادا کریں جبکہ اس مقصد کیلئے صحافی برادری ایک اچھا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر