حیدری بلڈ بینک انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہے،ڈی سی کرم

حیدری بلڈ بینک انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہے،ڈی سی کرم

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے کہا ہے کہ حیدری بلڈ بینک انسانیت کی بے لوث خدمت کررہی ہے اسی وجہ سے یہ ادارہ مثالی ترقی کررہا ہے پاراچنار میں حیدری بلڈ بینک کے نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں انسانیت کی خدمت کیلئے حیدری بلڈ بینک کی خدمات مثالی ہے یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بھی اس قسم اداروں کی بھرپور معاونت کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بلڈ بینک ضرورت مندوں کو خون کی فراہمی اور دیگر امداد میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے بلڈ بینک کے نئی کابینہ میں چئیرمین پروفیسر لیاقت بنگش، وائس چیئرمین حاجی عاشق حسین ڈیڈی، جنرل سیکٹری احمد حسین، میڈیا کوآرڈینیٹر علی افضل افضال، پریس سیکرٹری عظمت علیزئی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری اشتر علی، اپڈیٹ جنرل سیکرٹری ظاہر حسین، آفس سیکٹری محمد حسین اور نلفنانس سیکرٹری ارشاد علی شامل ہیں اس موقع پر اپنے خطاب میں نئے چیئرمین لیاقت حسین اور جنرل سیکرٹری احمد حسین نے کہا کہ مستقبل میں مزید بہتر طریقے سے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت جاری رکھیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...