شہریوں کو نسلی تعصب کی بناء پر حق رائے دہی سے محروم رکھنا نسل کشی کا باعث بنتا ہے: عارف علوی

شہریوں کو نسلی تعصب کی بناء پر حق رائے دہی سے محروم رکھنا نسل کشی کا باعث ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو نسلی تعصب کی بنیادوں پر حق رائے دہی سے محروم رکھنا نسل کشی کا باعث بنتا ہے، دنیا بھر میں بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی امریکی سفید فام بالادستی کا نظریہ رکھنے والی کو کلس کلن (کے کے کے)اور ہٹلر کے فاشسٹ اہداف سے مماثلت تسلیم کی جا رہی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ شہریوں کو نسلی تعصب کی بنیادوں پر حق رائے دہی سے محروم رکھنا نسل کشی کا باعث بنتا ہے، جو یورپ میں یہودیوں کے ساتھ اور میانمار میں روہنگیا کے ساتھ پیش آیا۔انہوں نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ امریکہ کی ریاست نیو ہمپشائر کی ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں ایک سیاہ فام امریکی جاڈا، ٹاؤن کونسل میں نسلی بنیادوں پر امریکی شہریوں کی حق تلفی اور اس کی بھارتی آر ایس ایس کے متعصب نظریات سے مماثلت بیان کر رہا ہے۔ ویڈیو کلپ میں جاڈا نے ریاستی ایوان نمائندگان کے رکن ڈیوڈ ڈیوک اور کے کے کے، کے تعلق کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔وڈیو میں جاڈا نے کہا کہ بھارتی کے کے کے گزشتہ پانچ سالوں سے اقتدار میں ہے اور بھارت میں کے کے کے دراصل آر ایس ایس ہے۔ جاڈا نے کہا کہ آر ایس ایس بم دھماکے کرنے، قتل و غارت اور عیسائیوں، مسلمانوں اور اپنے ایجنڈا کے خلاف کھڑے ہونے والوں کی نسل کشی کی ذمہ دار ہے،آر ایس ایس نے نریندرا مودی جیسے لوگوں کو بڑے عہدوں پر پہنچایا۔ ویڈیو میں جاڈا نے بھارتی آر ایس ایس اور بھارتی نژاد امریکی تلسی گیبرڈ کے درمیان تعلق پر بھی سوال اٹھایا جو نے امریکہ کا آئندہ صدر بننے کی بھرپور مہم چلا رہی ہیں، وہ نہیں چاہتیں کہ نیوہمپشائر میں ووٹرز یہ جان سکیں کہ آر ایس ایس نے انہیں کانگریس میں پہنچنے میں ان کی کتنی مدد کی ہے، تلسی نے آر ایس ایس کے کارندوں سے لاکھوں ڈالر بھی حاصل کئے۔جاڈا نے کہا کہ گیبرڈ نے امریکہ اور بھارت میں آر ایس ایس کے پروگراموں میں کئی بار خطاب کیا جبکہ آر ایس ایس ترجمان نے ریاست ہوائی میں ان کی شادی کی تقریب منعقد کروائی اور اس میں مودی کو بطور خاص مہمان مدعو کیا گیا تھا۔
عارف علوی