ڈیرہ،پی ٹی ایم کے جلسہ کی منصوبہ بندی کرنے والے 17 کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

ڈیرہ،پی ٹی ایم کے جلسہ کی منصوبہ بندی کرنے والے 17 کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) گومل یونیورسٹی پولیس نے پی ٹی ایم کے بنوں میں ہونے والے جلسے کی منصوبہ بندی کرنے والے 17کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے فتح موڑ کے قریب گل کچھ مارکیٹ میں پی ٹی ایم کے بنوں میں ہونے والے جلسے کی منصوبہ بندی کرنے پر منظور احمد، عالمزیب، فدا محمد، مصطفی اور دلبر سمیت 17کارکنان کیخلاف188پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر