پشاور: ویندرسنگھ قتل کیس کاڈراپ سین، قاتل منگیتر نکلی

پشاور: ویندرسنگھ قتل کیس کاڈراپ سین، قاتل منگیتر نکلی

  



پشاور(آئی این پی) رویندر سنگھ قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کی منگیتر پریم کماری قتل میں ملوث نکلی، ملزمہ نے اجرتی قاتلوں سے قتل کرایا جس کے لئے 7 لاکھ روپے ادا کئے۔پولیس ذرائع کے مطابق رویندر کو مروانے والی ان کی منگیتر پریم کماری ہے، مقتول کی ملزمہ سے عنقریب شادی ہونے والی تھی لیکن وہ شادی سے ناخوش تھی اور رشتہ ختم کرنا چاہتی تھی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے 3 اجرتی قاتلوں کو ادائیگی کے لیے 7 لاکھ روپے دیے اور ملزمہ پریم کماری نے مقتول رویندر کو مردان بلایا تھا، ملزمہ نے مقتول کو اپنی سہیلی کے بہانے بلوا کر اغوا کروایا، اجرتی قاتل اغوا کے بعد مقتول کو قریبی کالونی مردان لے گئے جب کہ رویندر کی لاش پشاور لانے کا مقصد سراغ لگنے کا خوف تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مردان سے مقتول کی منگیتر سمیت 4 اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد کیس کے تمام ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جب کہ پولیس نے آلہ قتل اور استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی۔پولیس نے ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا جہاں عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور میں چمکنی کے علاقے سے پولیس کو مقتول رویندر سنگھ کی لاش ملی تھی جس کے بعد بھارت نے پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ پر پراپیگنڈا کیا تھا اور معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی تھی تاہم پاکستان نے بھارت کے اس پراپیگنڈے کو مسترد کیا۔

ڈراپ سین

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...