بنوں میں نامعلوم مقتول نوجوان کی شناخت ہوگئی

  بنوں میں نامعلوم مقتول نوجوان کی شناخت ہوگئی

  



بنوں (بیوروپورٹ) نامعلوم قتل شدہ نوجوان کی شناخت ہوگئی نامعلوم ملزمان مقتول کو قتل کرکے پھینک کر فرار ہوئے جنہیں بلدیہ حکام نے امانتاً دفنا دیا تھا تفصیلات کے مطابق 20 دسمبر اور 21 دسمبر کے درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے ایک نوجوان کو قتل کرکے تھانہ صدر کی حدود میں واقع ترنگی شیخان میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے جنہیں شناخت نہ ہونے پر ٹی ایم اے انتظامیہ نے ترنگ قبرستان میں امانتاً دفنا دیا تاہم گزشتہ روز مقتول کے ورثاء تلاش میں پولیس سٹیشن پہنچ گئے اور ریکارڈ پر موجود مقتول کی تصاویر دیکھ کر شناخت کرلی جہاں پر مقتول کے چچازاد دین روشان ولد نبی خون نے بتایا کہ مقتول نوجوان سفیراللہ ولد درے گل ساکن شوئی خیل بکاخیل ہے جو چند روز بعد محنت مزدوری کیلئے سعودی عرب جانے والا تھا مقتول کو قتل کرنے کے موقع پر ان کے جیب میں شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات موجود تھے جو ملزمان ساتھ لے گئے ہیں ورثاء نے بعدازاں قبرکشائی کرکے ان کی میت اپنے ساتھ لیجاکر نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر