مہمند میں پولیو مہم کا آغاز ،ڈی سی نے افتتاح کیا

    مہمند میں پولیو مہم کا آغاز ،ڈی سی نے افتتاح کیا

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ضلع مہمند میں پولیو مہم کا افتتاح۔ ڈی سی مہمند افتخار عالم نے پانچ سال سے کم عمر بچے کو پولیو قطرے پلا ء کر مہم کا آغاز کیا۔ پولیو کے خاتمے کیلئے علاقے کے عوام اور میڈیاپولیو ٹیموں سے خصوصی تعاؤن کریں۔ ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند کے ڈپٹی کمشنر افتخار عالم نے اپنے آفس میں پولیو مہم کا آغازکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو پولیو قطرے پلا ء کر سال 2020 ء میں پہلے مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے پلائیں۔ ڈی سی نے عوام اور خاص کر میڈیا پر زور دیا کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ خصوصی تعاؤن کریں تاکہ جلد سے جلد پولیو کا خاتمہ ہو سکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد حیات نے میڈیا کو بتایا کہ پولیو کے اس مہم میں 92 ہزار 4 سو 63 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔ جس کیلئے 387 موبائل، 30 فیکسڈ اور 9 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دیئے جائینگے۔ انہوں نے مشران اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاؤن کر کے ضلع مہمند کو پولیو فری بنانے میں ہماری مدد کرے۔ تقریب کے بعد ڈی سی مہمند افتخار عالم کی قیادت میں محکمہ صحت کے حکام، مشران اور عوام پولیو خاتمے کے حوالے سے آگاہی واک بھی کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر