جندول سب ڈویژن میں مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا

  جندول سب ڈویژن میں مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جندول(نمائندہ پاکستان)جندول سب ڈویژن سمیت دیگر علاقہ جات میں مہنگائی نے نیاء شدت اختیار کرلیا ہے روزمرزندگی کے استعمال گھی، آٹا،گیس،ٹماٹر،پیاز، اور چاول کا استعمال بھی غریب لوگوں کی بس سے باہر ہوگیاہے جبکہ دیگر اشیاء خورد نوش تو پہلے سے باہر ہے جس پر تبدیلی سرکار کے کئی ویر مزاق اڑا رہی ہے تفصلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کے طرح سب ڈویژن جندول بھی مہنگائی کے ضد میں اگئی ہے40kg آٹے نے ایک سال میں 14 سو سے تجاوزکرکے 22 سو پر پہنچ گئی ہے جبکہ 40kgچاول نے 15 سے 24 سو،گیس سلنڈرن15kg نے12 سو سے 25 سوتک بلند ترین سطح پر ہے گھی کا ڈبہ25kg مارکیٹ میں 560 سے تجاوز کرکے 980 روپے پر،جبکہ ٹماٹرفی کلو 30 سے 150 تک،پیازفی کلو25 سے 80 سمیت دیگر کئی اشیاء خورد نوش اب غریب لوگوں کی بس کا کام نہیں۔یوٹلٹی سٹور بھی کاپی حد سے خالی ہے جس میں ضرورت کی سامان موجود نہیں ہے جس پر حکومت کے اعلی احکام خاموش تماشائی بن بیٹھے ہے علاقائی لوگوں کا کہنا تھا کہ تحریک انساف16 مہنے حکومت میں عوام شدید قہاط سالی سے گزر رہاہے جس پرگزشتہ روز وزیر اطلاعت شوکت یوسفزے نوٹس لے کر مہنگائی کا مزاق اڑائی ہے،انہونے صوبائی اسمبلی کے فلور پر کہا کہ سپر پین اٹے کھانے سے انسان بیمار ہوجاتا ہے جوقابل مزمت ہے