پشاور میں کالے شیشے استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

  پشاور میں کالے شیشے استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

  



پشاور(کرا ئم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے، گزشتہ تین ماہ سے جاری کریک ڈاون کے دوران اب تک 2سو سے زائد افراد کو چالان کر کے ان سے جرمانہ کی مد میں سے 1 لاکھ سے زائد رقم وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی ہے, کریک ڈاون کا مقصد کالے شیشوں کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی تھی جس کے دوران ایس پی ٹریفک کینٹ اسلم نواز اور ایس پی سٹی سجاد احمد صاحبزادہ کی سربراہی میں ضلع بھر میں کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا جس کے تحت گزشتہ تین ماہ کے دوران سٹی ٹریفک پولیس نے2سوسے زائد افراد کو چالان کیا گیا ہے،جن سے جرمانہ کی مد میں 1 لاکھ روپے سے زائد سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے ہیں.یاد رہے کہ ٹریفک پولیس پشاور ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرانے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دلانے کی خاطر گاہے بہ گاہے تربیتی پروگرام کا انعقاد کرتی ہے جس کا مقصد نہ صرف شہریوں کو حادثات سے بچانا بلکہ شہر میں ٹریفک مسائل پر قابو پانا بھی ہے. ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...