پشاور،مختلف جرائم میں ملوث دو خواتین سمیت 5 گرفتار
پشاور(کرا ئمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان جن میں دو منشیات فروش خواتین بھی شامل ہیں سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتد ائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے 165 گرام آئس،دوکلو چرس اور دو عدد رائفل،دوعددکلاشنکوف اور تین عدد بوتل شراب برآمد کرلی گئی،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس آپریشن ظہو ربابر آفریدی کی خصو صی ہدایت پر پشاور پولیس نے آئس ودیگر منشیات فروخت کرنے والے افراد کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید 5 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے جس کے دوران ایس ایچ او پشتخرہ نے محمد کامران نے کینال روڈ پرخفیہ اطلاع پر آئس فروش صابر ولد فضل ساکن پشتخرہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 165گرام آئس بر آمد کی، اسی طرح دوسری کارروائی کیدوران رینگ روڈ پر دومنشیات فروش خواتین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2کلو چرس برآمد کرلی گئی ایس ایچ او انقلاب نے جھانگیر ولد خالو خان اور ریاض ولد عمر خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد کلانشکوف اور رائفل برآمد کرلی گئی،جبکہ ایس ایچ او پشتخرہ نے نواں کلے میں کارروائی کے دوران ایک عدد رائفل،ایک عدد کلانشکوف اور تین بوتل شراب بھی برآمد کرلی،تمام ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی