کروڑنو کریاں دینے والوں نے لاکھوں نوجوان بیر وز گا ر کر دیئے: ثمر ہارون بلور

کروڑنو کریاں دینے والوں نے لاکھوں نوجوان بیر وز گا ر کر دیئے: ثمر ہارون بلور

  



پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو جھوٹے وعدوں کا جھانسہ دے کر انہیں اپنے جال میں پھنسایا لیکن اب ان تمام دعووں اور وعدوں کی قلعی کھول رہی ہے۔ عمران خان کی نوکریوں بارے حالیہ بیان سے ثابت ہوگیا کہ موجودہ حکومت کی پوری ٹیم نااہلوں کا ٹولہ ہے جو صرف دعوے کرسکتے ہیں، حکومت چلانا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا انکے بس کی بات نہیں۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنیوالوں نے لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگار کردیا ہے، معاشی طور پر ملک کے پورے نظام کو کھوکھلا کردیا گیا ہے، نوجوانوں میں بے روزگاری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ ثمر ہارون بلور نے کہا کہ احتساب کے دعویدار خود اپنے اور ساتھیوں کے احتساب سے بھاگنے کیلئے نت نئی راہیں اختیار کررہے ہیں، پشاور شہر کا نقشہ تباہ کرنیوالا منصوبہ بی آر ٹی کرپشن کی داستانوں سے بھرا پڑا ہے، بلین ٹری سونامی، مالم جبہ سکینڈل سمیت پی ٹی آئی کی گذشتہ اور موجودہ ناکام حکومتوں کے کارنامے جلد سامنے آئیں گے۔اگر پی ٹی آئی کا دامن صاف ہے تو احتساب سے راہ فرار کیوں اختیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی جانب سے بار بار اپنی ناکامیوں کے اعتراف کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بات کرنا آسان لیکن ڈیلیور کرنا ان کے بس میں نہیں۔ اے این پی دور اس صوبے کا زرین دور تھا جس میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا لیکن پچھلے سات برس میں پورے خیبرپختونخوا میں کوئی خاطر خواہ منصوبہ شروع نہیں کیا گیا جو اس صوبے کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر