بنوں،فوڈ آفیسر کی کارروائی،بیکری سے مضر صحت انڈے برآمد

  بنوں،فوڈ آفیسر کی کارروائی،بیکری سے مضر صحت انڈے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں ( بیوروپورٹ) بنوں ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کی خصوصی ہدایت پر فوڈ سیفٹی آفیسرز وقاص محمود اور شفیق احمد نے اسماعیل خان اڈہ بنوں کے قریب ایک بیکری پروڈکشن یونٹ میں کاروائی کے دوران درجنوں گندے انڈے برآمد کر لئے۔خراب انڈے بیکری آئٹمز میں استعمال کئے جا رہے تھے۔بیکری کو ناقص اور غیر معیاری خوراک تیار کرنے پر سیل کر دیا اور بھاری جرمانہ عائدکرکے گندے انڈے تلف کر دیئے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بنوں ڈویژن ذیشان محسود کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش سے متعلقہ دکانداروں کو چاہیئے کہ صفائی پر زور دیں اور فوڈ سیفٹی کے طریقہ کار کو اپنے کاروبار میں لاگو کریں ورنہ سخت قانونی کاروئی ہوگی