مردان،گاڑیوں میں کالے شیشوں کیخلاف دفعہ 144 کا نفاذ

  مردان،گاڑیوں میں کالے شیشوں کیخلاف دفعہ 144 کا نفاذ

  



مردان (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کے دفتر سے جاری شدہ سفارشات کی روشنی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے دفعہ 144کے تحتگاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے، یہ پابندی دو ماہ تک نافذ العمل رہیگا، خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر