ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘17افسر‘ ملازمین مستقل‘ تقرر نامے تقسیم
ڈیرہ (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی) ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے سکیل ایک سے 18 تک کے 17 افسران و ملازمین مستقل کردئیے گئے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،کمشنر نسیم صادق اور ڈی جی ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اقبال فرید نے حکومت (بقیہ نمبر33صفحہ7پر)
پنجاب کی طرف سے مستقل ہونیوالے ملازمین میں تقررنامے تقسیم کئے۔مستقل ملازمین کو ٹی اے ڈی پی سے ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ضم کردیا گیا ہے اور ڈی جی ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اقبال فرید نے ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کنٹریکٹ افسران اور ملازمین تقریبا بیس سال سے ریگولر ہونے کے منتظر تھے۔ملازمین کو مستقل کرانے میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی اور کمشنر نسیمِ صادق کا اہم کردار ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی عبدالحکیم انجم اور دیگر موجود تھے۔مستقل ہونے والے افسران اور ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید محنت سے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر نسیم صادق اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے مستقل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے تلقین کی کہ اب ملازمین کے رویوں اور کارکردگی میں بہتری آنی چاہئیے۔رہ جانے والے دیگر ملازمین کو بھی مستقل کرانے کی کوشش کی جائے گے۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملازمین کی فلاح کیلئے کام کررہی ہے اب تین سال سروس مکمل کرنے والوں کو ریگولر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صرف شعبہ ہیلتھ میں 28 ہزار ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں. ڈیرہ غازی خان شہر کو چار زون میں تقسیم کرکے صفائی کیلئے الگ مشینری مخصوص کردی گئی۔ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر مشینری کی موجودگی مانیٹر کرنے کیلئے ٹریکر سسٹم نصب کیا جانے لگا۔ کمشنر نسیم صادق نے مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کے ہمراہ مشینری کا جائزہ لیا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کے چار مکینیکل سویپرز کی مرمت کرکے سڑکوں کی صفائی پر لگایا گیا۔تمام مشینری ایک ہی جگہ پر کھڑی ہوگی۔چاردیواری اور عمارت کی صفائی کرادی گئی۔ہر زون کی مشینری پر باقاعدہ نمبر آلاٹ ہوگا۔تمام مشینری کی کلر سکیم تبدیل کی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہر کی صفائی کرائی جائے گی ڈرائیوروں اور معاون سٹاف کو اوور ٹائم دیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے فراہم کئے گئے غیر معیاری کوڑا دان فوری واپس کرنے اور ان کی ادائیگی روکنے کے احکامات جاری کئے۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم میں سول سوسائٹی اور عوام کو بھی شامل کیا جائیگا۔ مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے غازی پارک کا دورہ کیا اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے مشیروزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت غازی پارک سمیت شہر کے چار پارکس کو بہتر کیا جارہا ہے غازی پارک،سٹی پارک،جناح پارک اور جنرل بس سٹینڈ کے فیملی پارک پر کام کیا جارہا ہے۔ضرورت کے مطابق پودے،جوگنگ ٹریکس بنائے جائیں گے۔غازی پارک میں ریلوے ٹریک،جھولے بحال کرکے عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا جائیگا. کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ غازی پارک کے رقبہ کو ہموار کیا جا رہاہے۔لیزر لیولنگ کرکے گھاس اورپودے لگائے جائیں گے۔کلین اینڈ گرین مہم کے تحت جنرل بس سٹینڈ کا کوڑا تلف کرکے پارک بنایا جائیگا۔آبپاشی کیلئے سپرکلنگ گن استعمال کی جائے گی۔ڈیرہ غازی خان کی ثقافت کے مطابق پارک کو ڈویلپ کیا جائیگا۔ مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیمِ صادق کے ہمراہ کارپوریشن کے وئیر ہاؤس کا دورہ کیا اور سکریپ سے تیار کیے جانے والے جھولے،بنچز، اونٹ ریڑھی اور دیگر کار آمد اشیاء کا جائزہ لیا۔کمشنر نسیم صادق کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر محکموں کا ناکارہ اور منوں مٹی کے نیچے دبا مٹیریل باہر نکالا گیا۔ناکارہ قرار دی گئی اشیاء سے عوام کی تفریح کا سامان تیار کرایا جارہا ہے۔تیار بنچز،جھولے مانکا کینال پر نصب کیے جائیں گے۔اونٹ ریڑھی کو مقامی ثقافت کے مطابق تیار کرکے نہر کنارے بچوں کی سیر کیلئے وقف کیا جائے گا۔کمشنر نے مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کے ہمراہ مانکا کینال کا بھی دورہ کیا۔مانکا کی ڈی سیلٹنگ،ڈریسنگ اور صفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کے ہمراہ شہر سے باہر کوڑا کرکٹ کیلئے ڈمپنگ سائیٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہر کا کوڑا کرکٹ جنرل بس سٹینڈ پر ڈمپ کرنے سے روک دیا ہے۔کوڑا کیلئے نئی مناسب جگہ تلاش کی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے مشیر وزیراعلی محمد حنیف پتافی کے ہمراہ وڈور روڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے مجوزہ جگہوں کا جائزہ لیا۔اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے. کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق سے ملتان کے وفد نے ملاقات کی اورانہیں روائتی پگڑی سے دستار بندی کرتے ہوئے ملتان کی ترقی اور خوبصورتی کے کام کو سراہا۔ چیئرمین ملتان تاجر اتحاد پاکستان چوہدری محمد حنیف کی سربراہی میں وفد نے کمشنر نسیم صادق سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر موجود تھے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے بہتر کارکردگی دکھانے والے صفائی عملہ کو موٹر سائیکل نقد انعام دینے کا اعلان کردیاہے۔کمشنر نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کے ڈرائیور،خاکروب اور دیگر عملہ کو بہتر کارکردگی پر سی ڈی 70 موٹر سائیکل بطور انعام دیا جائیگا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کے غریب ریڑھی بانوں کو کمپنی فٹڈ 100 سی سی موٹر سائیکل دئیے گئے۔کمشنر نسیم صادق کی کاوش سے سن کراپ کی طرف سے پہلے فیز میں پانچ موٹر سائیکل رکشے ریڑھی بانوں کے حوالے کئے گئے.کمشنر نسیم صادق نے دوران تعیناتی صفائی کرنے والے ہر ریڑھی بان سے تفصیلی ملاقات کی تھی۔گدھا ریڑھی کے اخراجات اور بانوں کے معاشی مسائل سن کر فیصلہ کیا جس کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے عملی جامہ پہنایا اور پانچ موٹر سائیکل رکشے عطیہ کئے انہوں نے دوسرے فیز میں مزید پانچ موٹر سائیکل رکشے دینے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر یونائٹڈ کمپنی کا نمائندہ موجود تھا۔کمپنی کی طرف سے خصوصی طور پر اور وارنٹی شدہ موٹر سائیکل رکشے تیار کئے گئے۔کمشنر نے موٹر سائیکل رکشوں پر ٹریکر سسٹم نصب کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ موٹر سائیکل رکشے ملنے پر ریڑھی بانوں کا گدھا کا چارہ اور دیگر خرچہ بچے گا۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن رکشوں کیلئے پٹرول بھی دے گا۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے کہا کہ نہری پانی بچانے کیلئے کھاکہ جات کی پختگی کا ہدف مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرایا جائیگا جس کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور کاشتکاروں کی رہنمائی کریں۔واٹر منیجمنٹ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کاشتکاروں کو ترغیب دی جائے کہ وہ پانی،کھاد اور دیگر زرعی لوامات بچانے کیلئے زمینوں کی لیزر لیولنگ کرائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ملک خادم حسین نے ادارہ کے منصوبوں اور کام کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق کی ہدایت پرسبزی منڈی ڈیرہ غازی خان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے آپریشن کی نگرانی کی۔عارضی اور پختہ تجاوزات مسمار کی جانے لگیں۔