ملتان سمیت مختلف شہروں میں آج بار الیکشن‘ انتظامات مکمل‘ سکیورٹی ہائی الرٹ

    ملتان سمیت مختلف شہروں میں آج بار الیکشن‘ انتظامات مکمل‘ سکیورٹی ہائی ...

  



ملتان‘ ڈیرہ‘ خانیوال‘ لیاقت پور‘ چوبارہ‘ شجاع آباد‘ وہاڑی‘ کوٹ ادو‘ جام پور (خبر نگار خصوصی‘ بیورو رپورٹ‘ نمائندگان پاکستان) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے آج ہونے والے سالانہ انتخابات کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جس کے لیے پولنگ آج صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی اور دوپہر 1 سے دو بجے کے درمیان کھانے و نماز کا وقفہ کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

میں 5 نشستوں پر 16 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے جبکہ جوائنٹ سیکریٹری سمیت 10 ممبران مجلس عاملہ بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ڈسٹرکٹ بار میں ہونے والے الیکشن میں صدرات کی نشست کے امیدواروں میں عمران رشید سلہری، اصغر خان لودھی، سید یوسف اکبر نقوی، نشید عارف گوندل، اور اقبال مہدی زیدی شامل ہیں۔جنرل سیکریٹری کے امیدواروں میں غلام نبی طاہر اور محمد وسیم خان شامل ہیں۔نائب صدر کے امیدواروں میں الطاف راں، محمد راشد مصطفی شیخ، محمد امجد خان ہیں، فنانس سیکرٹری کے لئے رائے شاہد جاٹ، شیخ امجد شعیب، محمد عرفان میتلا مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں،لائبریری سیکرٹری کی نشست کے امیدواروں میں دو خواتین شبانہ خان اور رابیلہ گیلانی کے ساتھ حسن محمود خان شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے لئے آ ج سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ رات پولیس کی بھاری نفری ضلع کچہری کے اندر اور اطراف میں تعینات کی گئی ہے اور قریبی اونچی عمارتوں و فلائی اوور پر بھی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ اس طرح داخلی راستوں پر تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جا ئے گئی جبکہ وکلاء گیٹ سے وکلاء کے علاوہ کسی بھی دیگر شخص کوداخل نہیں ہونے دیا جا ئے گا۔ جبکہ کچہری کے سامنے فلائی اوورکے نیچے پارکنگ بھی بند رکھنے کے ساتھ پارکنگ گورنمنٹ سول لائنز کالج میں کی جا ئے گی۔۔ ڈسٹرکٹ بار کے ایک سال تک صدر رہنے والے ایڈووکیٹ محمد ناظم خان نے گزرے ہوئے ایک سال کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران وکلاء بار، لیڈیز بار، لائبریری، سیورج منصوبوں پر کام کیا، کچہری توسیع کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کی اربن یونٹ کمیٹی کی رپورٹ کامیابی ہے، کچہری توسیع کے حوالے سے 90 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، سال بھر بار، بینچ، اور ایگزیکٹو کے تعلقات خوشگوار ریے، نئے آنے والے عہدیداران سے درخواست ہے کہ معاملات کو اسی طرح آگے بڑھائیں۔ شجاع آباد بار الیکشن آج ہوں گے بار کے 311 وکلاء حق رائے دہی استعمال کریں گے صدارت کیلئے ون ٹو ون مقابلہ صدارت کے امیدواروں رانا طفیل احمد نون،میاں عمران اشرف بودلہ میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے احمد عدیل خان لنگاہ، تنویر احمد ڈھڈی، حکیم جام عمر کے مابین مقابلہ ہو گا صدارت کے امیدواروں کی حمایت کیلئے سیاست دانوں نے بھی اپنے اپنے امیدواروں کا کامیاب کرانے کیلئے وکلاء سے رابطے تیز کر دئیے ہیں واضح رہے کہ قبل ازیں رانا طفیل احمد نون صدارت کے تین الیکشن جیت چکے ہیں آج ایک بار پھر صدارت کا فیصلہ ہوگا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے انتخابات 2020-21 آج گیارہ جنوری کو ہوں گے۔بار الیکشن میں 941ووٹرز اپنا حق رائے دہی کااستعمال کریں گے یہ بات الیکشن بورڈ کے سربراہ عبدالغنی خان کھوسہ ایڈووکیٹ نے بتائی انہوں نے بتایا کہ بار کی حتمی لسٹ کے مطابق صدارت کے عہدہ پر چار امیدواروں سلیم رضاخان کاکڑ، عظمت اسلام خان غلزئی،سردار محمد نسیم خان کھوسہ،میاں محمد فہیم اکبر،نائب صدر کے عہدہ پرتین امیدواروں آغا حسین احمد،محمد بشیر خان حجبانی،محمد طفیل ترین جنرل سیکرٹری کی نشست پراعجاز احمد کلاچی،ملک بلال احمد بوہڑ،محمد جہانگیر شاہ،لائبریری سیکرٹری کی نشست پر تین امیدواروں محمد خالد ملانہ،ملک غلام عباس چنڑ اور منورہ سلطانہ مہپال کے درمیان مقابلہ ہو گا۔جبکہ غیر حتمی نتائج کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار طاہر گورمانی اور فنانس سیکرٹری سندس رحیم ایڈووکیٹ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسی طرح مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر 27امیدوار ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے ان امیدواروں میں اعجاز حسین جتوئی،جنید ستار صدیقی،امیر حمزہ خان نیازی،حیدر کفایت عباسی،رانا عبدالستار،رفیق احمد خان لنڈ،محترمہ روبینہ ارشاد بھٹی،ریاض حسین قریشی،ریحان الحسن سیال،سعد عمران خان نیازی،سلیم اختر راجہ،صداقت علی ناصر ملکانی،طارق شبیر لنڈ،غضنفر عباس خان جلبانی،محمد باقر شاہانی،محمد بخش میرانی،محمد ساجد خان،محمد طاہر خان راجپوت،محمد علی پتافی،محمود نواز خان بابر،مرزا محمد ادریس، مسرت علی خان دستی،مشتاق احمد تنویر،مظہر حسین کارلو،مہتاب احمد احمدانی،مہتاب احمد علیانی اور نبی بخش خان رمدانی شامل ہیں عبدالغنی خان کھوسہ نے بتایا الیکشن کے لئے تنام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پرامن و شفاف پولنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ انتخابات میں سید ممتاز شاہ ایڈووکیٹ اور جاوید اقبال خان لنڈ ایڈووکیٹ الیکشن بورڈ کے ممبران کی حیثیت سے ان کے معاونت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ پولنگ صبح نوبجے سے چار بجے تک جاری رہے گی۔بغیر کارڈ کسی ممبرکو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بار ایسوسی ایشن لیاقت پور کی انتخابی مہم حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ مہم کے آخری روز ایم اے رشید رحمانی گروپ کے امیدوار پینل کی طرف سے ارکان بار کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔ جس میں وکلاء کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بار ایسوسی ایشن قاری سعید احمد نے کہاکہ انہوں نے گذشتہ تین سال کے دوران بار ایسوسی ایشن کی ترقی،وکلاء کی بہبود اور بنچ سے پیشہ وارانہ بہتر تعلقات کے لئے اپنی صلاحتیں استعمال کیں ہیں۔ وہ ساتھیوں کے پرزور اصرار پر مسلسل چوتھی بار بطور امیدوار صدر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ کامیاب ہوکر بار ایسوسی ایشن لیاقت پور کو ماڈل بار میں تبدیل کرنے کے عزم کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ اس موقع پر امیدوار نائب صدر شکیل احمد خان عباسی،جنرل سیکرٹری صلاح الدین موہل، فنانس سیکرٹری جام مختار بونہ،لائبریری سیکرٹری چوہدری خادم حسین،جوائنٹ سیکرٹری محمد زبیر مجید،گروپ رہنما آصف رشید رحمانی اور دیگر سینئر و جونیئروکلاء بھی موجود تھے۔ تحصیل بارایسوسی ایشن چوبارہ کے نئے سال2020,021 کے چوھدری اعجاز احمد سندھو ایڈووکیٹ صدر ملک محمد قاسم اعوان ایڈووکیٹ ھائی کورٹ جنرل سیکرٹری مہر ظفر اقبال سیال ایڈووکیٹ نائب صدر بلا مقابلہ منتخب ھوگئے منتخب ھونے والے امیدوار ان کو محمد افضل عاصم سابق جنرل سیکرٹری بارایسوسی ایشن چوبارہ مہر عبدالحمید ویرڑ ملک ساجد حسین بھٹہ مہر تنویر عباس ساہمل مہر مزمل عمران رانجھا ملک احمدنوازکلیرامیاں اعجازاحمدودیگر ایڈووکیٹس میڈیا نمائندگان ڈاکٹرمحمداکرم کھوکھرچوہدری ارشدمنڈیر,چوہدری محمدافضل باجوہ چوھدری افتخار احمد کمبوہ کلرکس ملک جنید ظفر بھٹہ ملک صغیر عباس بلوچ کلرکس اور دیگرنے مبارکباد دی اس موقع پر منتخب ھونے والے امیدواران کا کہنا تھا کہ ہم بارایسوسی ایشن چوبارہ کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس قابل سمجھا اور ہمیں عزت بخشی ہم دن ھو یا رات وکلاء کے حق کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے۔ ڈسٹرکٹ بار الیکشن انتخابی سرگرمیوں کا آخری روز،ضلع کچہری میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ڈیموکریٹک لائرز گروپ نے فرینڈز اتحاد گروپ کے نامزد امیدواربرائے صدر شہزاد مترو اور میاں فیصل احسان کی حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر بانی ڈیمو کریٹک لائرز گروپ میاں نظام الدین قریشی،رانا سلیم شاہد، رانا خالد، محمد افصل خان ڈھڈی،محمد اکرم بنگرتھ،چوہدری سلیم، اختر سعید، رضوان کریم عباسی، محمد رضوان سعید، ظرافت انجم قریشی، راشد گھبیسر، فہیم الدین قریشی،ارشد خان بلوچ سمیت کثیر تعداد میں وکلاء موجود تھے وکلاء وفد سے گفتگو کرتے ہوئے امیدوار برائے شہزاد مترونے کہا کہ ان شاء اللہ آج کا سورج فرینڈز اتحاد گروپ کی کامیابی کا دن ہے ان شاء اللہ وکلاء بھائیوں کے تعاون سے کامیاب ہوکر نوجوان وکلاء کی فلاح و بہبود اور بار کے وقار کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے انہوں نے ڈیموکریٹک لائرز گروپ کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ تحصیل بار کونسل کے سالانہ انتخابات 2020-21آج ہوں گے،2امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ،تیاریاں مکمل،اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل بار کونسل کے سالانہ انتخابات2020-21 آج ہوں گے،الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، صدارت کیلئے سید غلام شبیر عباس رضوی ایڈووکیٹ اور محمد ارشد صدیقی ایڈووکیٹ میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا جبکہ نائب صدر کیلئے آصف مجید چغتائی اور شکیل احمد چوہدری جنرل سیکرٹری کیلئے غلام ربانی انصاری ایڈووکیٹ اور منصور الحق گورمانی ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے محمد امجد خان مشوری ایڈووکیٹ اور جاوید اقبال ملک ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری کیلئے ملک تنزیل الرحمن ایڈووکیٹ اور ملک جعفر عباس ایڈووکیٹ، لائبریری کیلئے ملک اسحاق کھنڈویہ ایڈووکیٹ اور ظہور عباس حجانہ ایڈووکیٹ کے مابین چوڑ پڑے گا،مجلس عامہ کیلئے مہر محمد رشید ایڈووکیٹ،قاضی محمد اسلم ایڈووکیٹ،سردار سکندر حیات خان ایڈووکیٹ،چوہدری ساجد اقبال گل ایڈووکیٹ، عمران محمود وقار ایڈووکیٹ،اسلم سنبل ایڈووکیٹ،سردار طفیل احمد خان لُنڈ ایڈووکیٹ،عبدالرحمن خان گورمانی ایڈووکیٹ،میاں شوکت حسین قریشی ایڈووکیٹ،سردار یونس خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،ملک بشیر احمد بریال ایڈووکیٹ،محمد علی خان کلاچی ایڈووکیٹ،قاضی محمد امجد ایڈووکیٹ،مہر غلام شبیر سیال ایڈووکیٹ،اللہ ڈتہ بلوانی ایڈووکیٹ،منیر حسین خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،عمران حکیم ایڈووکیٹ،چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ،مرید عباس جگلانی ایڈووکیٹ،مس فوزیہ انجم ایڈووکیٹ،امیدوار ہیں،دوسری طرف دونوں امیدواروں غلام شبیر عباس رضوی ایڈووکیٹ اور محمد ارشد صدیقی میں کانٹے دار مقابلہ ہے اور ان کے حامی اپنے اپنے امیدوار کی بھر پور انتخابی مہم چلا رہے ہیں جبکہ سید غلام شبیر عباس رضوی گروپ کو موجودہ صدر بار ملک احسن فاروق انگڑا گروپ،اعجاز احمد گورمانی ایڈووکیٹ،رانا محمد اسلم ایڈووکیٹ،چوہدری گروپ،میاں عامر سلطان گورایہ گروپ،ملک فیاض کھکھ گروپ،ملک بشیر احمد بریال گروپ،بزدار گروپ،رائے عابد حسین پرہاڑ گروپ،پتل گروپ،رائزنگ لائرز گروپ،یونس خان چانڈیہ گروپ،کلاچی گروپ،چوہدری اقبال ساجد گروپ،عمران محمود وقار گروپ،فرینڈز ینگ لائیرز گروپ شامل ہیں کی حمایت حاصل ہے،جبکہ محمد ارشد صدیقی کو غفور خان گورمانی گروپ،طفیل خان لُنڈ گروپ،چوہدری عطاء الحق گروپ،زاہد خان چانڈیہ گروپ،رفیق عمر خان چانڈیہ گروپ،منصورالحق گورمانی گروپ سمیت ودیگر گروپوں کی حمایت حاصل ہے، 5رکنی الیکشن بورڈ جن میں چیئرمین محمد اسلم ہنجرا ایڈووکیٹ جبکہ ممبران الیکشن بورڈ میں رائے منیر اختر پرہاڑ،چوہدری نوید احمد چیمہ،چوہدری محمد سہیل،وقار الحق شامل ہیں،چیئرمین الیکشن بورڈ ملک محمد اسلم ہنجرا ایڈووکیٹ کے مطابق پولنگ آج11 بار روم بار ایسوسی ایشن میں صبح9بجے سے شام5بجے تک ہوگی جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پنجاب بار ایسویسی ایشن راجن پور اور جام پور میں الیکشن دوہزار بیس کے لیے پولنگ ا ٓج مورخہ گیارہ جنوری کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ہو گی۔ پولنگ کے تمام تر اقدامات مکمل۔ پولنگ کے کمرے کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی۔ ہر ایک امیدوار نے اپنی کوشیش تیز کر دی ہیں۔ رات گئے تک ووٹرز سے رابطہ جاری رکھا گیا۔ پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی سیکورٹی قائم کر دی۔ ووٹرز شام چار بجے تک ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ ووٹننگ کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے بورڈ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ جام پور میں گل شیر ڈھانڈلہ۔ مرزا یوب ناصر خان۔ جبکہ راجن پور میں نصر اللہ قریشی اور ظفر حسین بخاری کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔

بار الیکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...