مہنگائی میں 20.07فیصد اضافہ، غریبوں کی چیخیں،گھر یلو بجٹ درہم برہم

    مہنگائی میں 20.07فیصد اضافہ، غریبوں کی چیخیں،گھر یلو بجٹ درہم برہم

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس میں مہنگائی کی شرح گزشتہ دس ہفتوں کے دوران سب سے زیادہ ہے۔جاری رپورٹ کے مطابق9جنوری2020ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 20.07فیصداضافہ ہوگیا۔ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے27اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ایک اشیاء کی قیمت میں کمی جبکہ 23اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

دوران ملک میں دال چنا،کیلا،دال ماش،ٹماٹر،دال مونگ،انڈہ (فارمی)،ا?لو، لہسن،گڑ،آٹا،ماچس،دال مسور، واشنگ سوپ،چکن (زندہ)، چینی،خشک دودھ،خوردنی تیل،ویجیٹیبل گھی،ایل پی جی (سلنڈر)،بیف پلیٹ، صابن،کوکنگ آئل، گھی(کھلا)، جارجٹ، بیف،چاول باسمتی(ٹوٹا)اورچاول اری (6) کی قیمتوں میں اضافہ پیازکی قیمت میں کمی جبکہ ھائی سپیڈ ڈیزل،پیٹرول،دال پلیٹ، آگ جلانے والی لکڑی،موٹا لٹھا،دودھ(تازہ)،مٹن،الیکٹرک چارجز،انرجی سیور،ڈبل روٹی، دہی، چائیکاکپ، سگریٹ، چائے، نمک،لان(کپڑا)،گندم، سرخ مرچ (پسی ہوئی)،مٹی کا تیل،سینڈل،چپل،گیس چارجز،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

درہم برہم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...