جب تک اخلاق اور سوچ میں تبدیلی نہیں آتی ترقی کا تصور ممکن نہیں، حنیف اللہ

جب تک اخلاق اور سوچ میں تبدیلی نہیں آتی ترقی کا تصور ممکن نہیں، حنیف اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھانہ (نمائندہ پاکستان) تعلیم صرف حصول ڈگری کا نام نہیں۔ جب تک اخلاق اور سوچ میں تبدیلی نہیں آجاتی ترقی کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ بندوق اور توپ کا وقت جاچکا ہے اب 5th war کا دور ہے۔ طاغوتی قوتوں نے ہماری نئی نسل کی تباہی کے درپے ہیں۔ تعلیم ہی کے ذریعے ہم نئے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین مالاکنڈ بورڈ حنیف اللہ نے مقامی شادی ہال میں سپیریئر لالہ زار پبلک سکول کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا قومی سرمایہ ہیں۔ ان کی جسمانی، اخلاقی، او ر ذہنی تربیت اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری نجی تعلیمی ادارے ملک کی ترقی اورتعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں۔ تقریب سے سیکرٹری مالاکنڈ بورڈ عبدالولی خان، ڈی ای او (خواتین) مالاکنڈ فہمیدہ بیگم، اے ڈی او سپورٹس الطاف حسین، پرنسپل ڈگری کالج بٹ خیلہ عبدالطیف باچا، پرنسپل اگرہ کالج عابد سلطان، پروفیسر اقبال شاکر۔ ڈائریکٹر حق نواز، پرنسپل فاروق شاہ اور دیگر مقریرین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی پر سپیریئر لالہ زار سکول کی کوششوں کو سراہا۔ تقریب میں بچوں کے والدین، مختلف سیاسی، سماجی شخصیات او ر تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ طلباء و طالبات نے ملی نغمے،۔ مزاحیہ خاکے، تقاریر اور دیگر آئٹمزپیش کئے۔ ڈائریکٹر سکول حق نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جدید دور کے جدید تقاضوں کے عین مطابق بچوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ اور نصاب کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور جسمانی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔