بنوں،8غیر قانونی پیٹرول پمپس اور ڈبہ سٹیشن سیل

  بنوں،8غیر قانونی پیٹرول پمپس اور ڈبہ سٹیشن سیل

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے 8 عدد غیر قانونی پٹرو ل پمپس اور ڈبہ سٹیشن سیل کردئیے ہیں۔ پٹرول پمپس اور ڈبہ سٹیشن کو بغیر کاغذات /ڈیزل بیچنے، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینے اور سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت وصول کرنے پر سیل کیا گیا۔ غیر معیاری موبائل آئل کو بھی موقع پر ضبط کرکے مالکان کو نوٹس جاری کردیا۔ اے ڈی کنزیومر کورٹ محمد اسراعیل بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر بنوں نے اس موقع پر کہا کہ میں خود پٹرول پمپس اور ڈبہ سٹیشن کا وزٹ کرونگا اور زیادہ قیمت وصول کرنے، بغیر ہیلمٹ کے پٹرول فروخت کرنے, سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت وصول کرنے اور صفائی نہ کرنے والوں کے خلاف اس قسم کی کاروائی جاری ہوگی.انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اس لئے تمام قواعد و ضوا بط کو مدِنظررکھ کرحلال روزی کمانے کو ترجیح دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...