ڈیرہ،دیرینہ تنازع،مخالفین کی ماموں بھانجے پر فائرنگ،بھانجا جاں بحق

  ڈیرہ،دیرینہ تنازع،مخالفین کی ماموں بھانجے پر فائرنگ،بھانجا جاں بحق

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی کا شاخسانہ، کلاچی کے گاؤں گرہ شہباز کے علاقہ ٹھٹری میں مخالفین کی ماموں بھانجے پر فائرنگ،19سالہ بھانجا جاں بحق، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی کی بناء پر ملزم مخمد موچی ولد خیر محمد سکنہ گرہ شہباز ٹھٹری نے فتح محمد ولد نور محمد موچی اور اس کے19سالہ بھانجے عجب خان ولد نور محمد پر اس وقت بندوق 12بور سے فائرنگ کردی جب وہ اپنی اراضی میں کھیتی باڑی میں مصروف تھے۔ فائرنگ سے فتح خان کا بھانجا 19سالہ عجب خان گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، وقوعہ کے بعد ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا۔ کلاچی پولیس نے مقتول نوجوان کے ماموں فتح خان کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...