حاجی فضل اکبر ہوتی کی رسم قل آج ہوگی
مردان (بیورورپورٹ) پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ورکرز یونین کے سابق صوبائی صدر حاجی فضل اکبر ہوتی جو گذشتہ روز بقضائے الہٰی انتقال کرگئے تھے کی رسم قل آج ہفتہ کے روز مسجد غلام نالی پارہوتی میں اداکی جائے گی مرحوم سمیع الرحمان عرف سمیع اور حافظ صہیب اکبرکے والد رشید خان(محکمہ بہبود آبادی) شوکت خان(محکمہ تعلیم) اور تاجررہنما سکندر خان کے بھائی جبکہ کرکٹر امین خان کے سسر تھے۔