ڈیرہ،لین دین تنازعہ،گھر میں گھس کر مخالف کی والدہ پر تشدد

  ڈیرہ،لین دین تنازعہ،گھر میں گھس کر مخالف کی والدہ پر تشدد

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) کینٹ پولیس نے تفتیش کی بنیاد پر لین دین کے تنازعہ پر مخالف کے گھر میں گھس کر اسکی والدہ کو زدو کوب اور زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 18دسمبر2019کو فیاض محمد کنڈی کے گھر میں اس کے مخالفین ملزمان فرمان اللہ، رضوان، اتمار اور جواد سکنائے دین پور نے اس کے گھر میں داخل ہوکر اس کی بزرگ والدہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زدوکوب کیا تھا۔ مذکورہ واقعہ کے حوالے سے فرمان اللہ کنڈی نے مقدمہ کے اندراج کی درخواست دی تھی جس میں پولیس نے بعداز تفتیش ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر