بغداد میں امریکی حملے کیخلاف شہر شہر ریلیاں‘ ٹرمپ پر کڑی تنقید

      بغداد میں امریکی حملے کیخلاف شہر شہر ریلیاں‘ ٹرمپ پر کڑی تنقید

  



ملتان‘ڈیرہ‘روجھان‘ لیاقت پور‘ کوٹ چھٹہ‘ سخی سرور‘ بہاولپور‘ گڑھ مہاراجہ‘ سخی سرور‘ علی پور (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) جنرل قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس کی ساتھیوں کے ہمراہ شہادت اورامریکی دہشت گردی اور جارحیت کیخلاف قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، وفاق علماء شیعہ، امامیہ آرگنائزیشن اور (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

جعفریہ یوتھ کے زیر انتظام ملک بھر کی طرح ملتان میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں علامہ سید محمد تقوی نقوی مرکزی سینئرنائب صدر شیعہ علماء کونسل، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ موسیٰ رضا جسکانی، جنرل سیکرٹری وفاق علماء شیعہ علامہ اختر حسین نسیم، مرکزی فنانس سیکرٹری جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن یاسر علی صدیقی،ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی اور رہنما امامیہ آرگنائزیشن پروفیسر احمد عباس جعفریہ سمیت دیگر رہنماو?ں نے خطاب کیا۔علامہ سید محمد تقی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اگر کسی شخصیت کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ جس نے سب سے پہلے اور سب سے موثر طور پر استعمار اور شیطانِ بزرگ امریکا کا چہرہ بے نقاب کیا تو وہ امام خمینیؒ کی شخصیت ہے جنہوں حریت پسندوں کو نئی راہ اور نئی سمت کی طرف رہنمائی فرمائی شہید راہ کربلا قاسم سلیمانی اسی حریت کی تحریک کے نمایاں پھول تھے جنہوں نے نہ صرف عالم اسلام کو بلکہ دنیا بھر کے انسانوں جن میں امریکا و یورپ کی ریاستیں شامل ہیں کو داعش کے نجس وجود سے بچایا دنیا بھر کے میڈیا چینلز نے بھی ان کی داعش کی سرکوبی کیلئے خدمات کو سراہا?،انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے جہاں عالمی قوانین کی صریح اور واضح خلاف ورزی کی وہیں صرف ایران یا عراق پر حملہ نہیں عالم اسلام پر حملہ کیا ہے ہم اس قتلِِ ناحق کو اسلام پر شب خون مارنے کے مترادف سمجھتے ہیں اور اسکی شدید مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ اور تمام اسلامی ریاستوں بشمول او آئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انسانیت کے حقیقی ترجمان بنیں حتجاجی مظاہرے میں بشارت عباس قریشی صوبائی میڈیا انچارج شیعہ علماء کونسل، ذیشان حیدرصوبائی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل، سید موسی رضا جسکانی سید علی قاسم نقوی فنانس سیکرٹری شیعہ علماء کونسل، علامہ کاشف ظہور نقوی ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل، علامہ سید علی سجاد نقوی، انیس حیدر نقوی،ایڈوکیٹ سید محمد شاہ، حیدر عباس انقلابی، ڈویژنل صدر جے ایس او علی رضا، محمد باقر بلوچ، حیدر زمان حسینی، مجاہد عباس، مرید حسین، اظہر بلوچ سمیت کثیر تعداد میں مرد و خواتین موجود تھے جنہوں نے امریکہ مخالف پلے کارڈز اور بینر اُٹھا رکھے تھے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری اور سید امیر حسین گیلانی نے کی۔ ریلی کے شرکا ء نے امام مہدی علیہ السلام کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ گستاخ امام مہدی کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے،قاسم سلیمانی کا خون رائیگاں نہیں جائیگاان کے قتل سے خطے کا امن تباہ کردیا،ایران نے قاسم سلیمانی کی تدفین سے پہلے بدلہ لے لیا، امریکہ کا واحد ہدف عالم اسلام ہے،یہود ونصاری مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے،پاکستان کی سرزمین مسلم ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہو نے دیں گے یہ بات علامہ شاہد حُسین نقوی نے شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام امریکہ،اسرائیل مردہ باد ریلی کے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ حیدریہ سے شروع ہوئی جو پاکستانی چوک،گولائی کمیٹی سے ہوتی ہوئی ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہو ئی ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر امریکہ،اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ریلی میں وحدت المسلمین،جے ایس او،آئی ایس او نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مظاہرین سے علامہ سجاد حُسین انقلابی،سید سجاد حیدر نقوی،انعام حیدر نقوی،کرم حُسین محمد رمضان اورفہیم عباس نے خطاب کیا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ شیعہ علماء کونسل روجھان کے زیر اہتمام ایران پر امریکی حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مسجد فقہ جعفریہ معظم مارکیٹ سے ہوتی ہوئی میراں پور روڈ عید گاہ روڈ سے ہوتی ہوئی کلمہ چوک روجھان پہنچی ریلی میں علماء کرام اور فقہ جعفریہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کی ریلی کے دوران ڈی ایس پی ثنا،اللہ مستوئی اور،اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر عثمان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ریلی کے ہمراہ رہے ریلی میں شیعہ علماء کرام نے ایران پر امریکی حملے کی بھر پور مزمت کی اور خیر محمد مزاری اورمقریرین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے چاہیئے اور اس سلسلے میں پاکستان کو ایران کا ساتھ دینا چاہئے علماء کرام کا کہنا تھا کہ یہود و ہنود و نصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں علماء کرام نے کہا کہ امریکہ نے جو بربریت کی ہے اسکی پر شدید الفاظوں میں بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ ایران اور امریکا کی حالیہ کشیدگی اور عراق میں ایرانی جنرل قاسم سلمانی کی امریکا کے ہاتھوں شہادت کے خلاف تحصیل لیاقت پور کے قصبات خان بیلہ، اللہ آباد اور فیروزہ میں فقہ جعفریہ، انجمن حسینیہ کے زیراہتمام بیک وقت احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ اللہ آباد میں احمد علی کھرل قیادت میں نکالی گئی ریلی کمیٹی چوک سے شروع ہو کر خان بیلہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔خان بیلہ میں محمد امجد زیدی جبکہ فیروزہ میں ریاض حسین کھرل نے ریلیوں کی قیادت کی۔ جس میں امریکی کارروائی کو عالمی دہشت گردی قرار دے کر ایران سے مکمل اظہار یکجہتی کیاگیا۔مقررین نے کہاکہ امریکی سامراج مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی گھاؤنی سازش کررہا ہے مگر جنرل قاسم سلمانی کی شہادت سے امریکا کی بربادی کا سفر شروع ہوچکاہے۔ احتجاجی ریلیوں میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت پاکستان کھل کر امریکا کی مذمت کرے اور ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔ نماز جمعتہ المبارک کے بعد مسجد الحسین کوٹ چھٹہ سے سید شیر باز حسنین نقوی کی قیادت میں برآمدکی گئی ریلی جس میں سینکڑوں کی تعداد مومنین کی بھرپور شرکت ہوئی۔ ریلی اڈا کوٹ چھٹہ پہنچ کر جہاں علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ سید وسیم عباس شیرازی، علامہ سید ناصر عباس، شاعر آل محمدؐ سید غیور عباس نقوی، مشترکہ خطاب میں کہا کہ ایران ہماری سیاسی پسند نہیں ہے۔ بلکہ امام رضا علیہ السلام کی نگری ہے اور قاسم سلیمانی محافظ مزارات مقدسہ تھے۔ ہم شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم اپنے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل متحد اور ان کے فرمان پر ملک بھر کی طرح شیعہ علماء کونسل کی طرف سے نکالی گئی اور شہید قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرت ہیں اور امریکہ اور اسرائیل کو دنیا کے بڑے دہشت گرد قرار دیتے ہیں اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے تحصیل جنرل سیکریٹری سید شیر باز حسنین نقوی نمبردار، خطیب جامع مسجد الحسین علامہ سید وسیم عباس شیرازی سمیت دیگر سینکڑوں نے شرکت کی۔ ملک بھر کی طرح علامہ ساجد نقوی کے حکم پر سخی سرور میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی. امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے. ریلی میں کثیر تعداد میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی. اقوام متحدہ امریکہ کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی کا نوٹس لیتے ہوئے عالمی قوانین کے تحت ٹرمپ کے خلاف کارروائی کرے. مولانا ظفر عباس تفصیلات کے مطابق علامہ ساجد نقوی کے حکم پر سخی سرور شیعہ علماء کونسل اور دیگر علماء کرام کی جانب سے سخی سرور میں امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی. احتجاجی ریلی میں شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی. ریلی میں نوجوان بچے بوڑھے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی. ریلی امام بارہ گاہ حیدریہ سے نکالی گئی. ریلی کی قیادت اہل تشیع اور جامعہ الحسین کے ناظم اعلیٰ علامہ ظفر عباس کی قیادت میں نکالی گئی. ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظفر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ مجلس وحدت المسلمین کے زیراہتمام شیعہ جامعہ مسجد بہاولپورسے امریکی جارجیت کیخلاف ایک ریلی نکالی گئی اس ریلی میں شیعہ علماکونسل انجمن حسینہ معین الواغطین عزادارکونسل آئی ایس آئی اورپاکستان بہاولپور، القائم کونسل اوردیگرشیعہ تنظیموں کے اراکین شریک تھے جبکہ ریلی میں خواتین نے بھی شرکت کی ریلی فریدگیٹ تک گئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کوعظیم مسلم جنریل قراردیا اورامریکہ کوشیطان بزرگ اوراسرائیل کواس کاپالتو قراردیتے ہوئے دونوں کی شدیدمذمت کی گئی شرکانے مطالبہ کیاکہ پاکستان کی سرزمین کوکسی اسلامی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی ہرگزاجازت نہ دی جائے۔ قائدملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کی طرح علی پورمیں بھی احتجاجی ریلی کاانعقاد کیا گیا۔ریلی میں کثیر تعدادمیں مردوخواتین اوربچوں نے شرکت کی۔ریلی میں امریکہ اوراسرائیل کے خلاف اور شہید جنرل قاسم سلیمانی اوران کے ساتھیوں کی حمایت میں نعرے لگائے جاتے رہے۔ ریلی کے شرکاء سے مولانا محمداجمل عسکری،سردار وسیم عباس خان، سید خضرعباس کاظمی،سید شاکر حسین کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اوردنیا سن لے ایران تنہاہ نہیں ہے بلکہ تمام مسلمان امریکہ کی مخالفت میں ایران کے ساتھ ہیں۔ امریکہ کی دہشتگردانہ کاروائی سے مسلمانوں کے حوصلوں کو پست نہیں کیاجاسکتا بلکہ امریکہ کے خلاف نفرت میں کئی گناہ اضافہ ہواہے۔آخر میں قراردادپیش کرتے ہوئے امریکہ کے اس گھناؤنے فعل کی مذمت کی گئی۔ ایران سے مکمل حمایت کااعلان کیا گیا۔ پاکستانی حکومت پرزور دیا گیا کہ پاکستانی سرزمین کو کس بھی غیرمسلم طاقت کو استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے اگرایساکیاگیا تو پاکستان کی عوام کاسمندر حکومت کو لے ڈوبے گا۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے گڑھ مہاراجہ،گڑھ موڑ میں بعد از نماز جمعہ ایک پر امن ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے کرتے ہوئے مولانا حاجی انور علی،ملک غلام حیدر اعوان،کامران حیدر،چمن عباس لنگاہ،مولا نا رستم علی،مولانا غلام عباس بھکروی نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیااور امریکہ کی اس سفاکانہ حرکت پر شدید الفاظ میں مذمت کی اس موقع پر انہوں نے عالم اسلام کے حکمرانوں کو اسلام کے خلاف گھناؤنی سازش سے آگاہ کیا کہ طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو آپس میں الجھا کر اپنے اسلحہ کے کاروبار کو وسعت دینا چاہتے ہیں جنرل قاسم سلیمانی اسلام کا سچا سپاہی تھا جس کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔آخر میں شہید جنرل

مزید : ملتان صفحہ آخر