ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن، سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی پیکچز کااعلان
ملتان (نیوز رپورٹر)ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی) ریجنل آفس ملتان کی طرف سے موسم سرما کے تفریحی اورجنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے۔ریجنل منیجر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
ٹی ڈی سی پی ملتان اشعر اقبال ملک نے بتایا کہ خصوصی پیکجز میں ٹرانسپورٹ قیام وطعام اور گائیڈ کی سہولت سبسڈائز ریٹ پر مہیا ہوگی جبکہ اس پیکج میں پی سی بھوربن کے علاوہ مری،سوات،مرغزار اور وادی نیلم (آزاد جموں و کشمیر)کوشامل کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کاعلاقہ اپنی قدیم تہذیب و ثقافت،روایات کی وجہ سے مشہور ہے جہاں قدم قدم پر سیاحت کا ذوق رکھنے والوں کی تسکین کاسامان موجودہے۔اسی لیے سیاحوں کواس خزانے سے روشناس کرانے کیلئے چولستان،لال سونہارا،قلعہ دراوڑ،اوچ شریف،پنجند اور فورٹ منرو کے مقامات کی سیر کیلئے ایک خصوصی رعایتی پیکج متعارف کرادیاگیا ہے،اس پیکج میں بڑے گروپ کی صورت میں زیادہ ڈسکاؤنٹ دیا جا رھا ہے۔
اعلان