اسلامیہ یونیورسٹی میں ینگ انٹر پرینورشپ سمٹ کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں‘ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب

  اسلامیہ یونیورسٹی میں ینگ انٹر پرینورشپ سمٹ کے شاندار نتائج سامنے آئے ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ انٹرپرینورشپ کے فروغ کے لیے ملکی اور غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی اِداروں سے روابط قائم کیے جائیں گے۔ جامعہ اسلامیہ میں حالیہ ینگ(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

انٹر پرینیور سمٹ کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں اور یونیورسٹی اس شعبے میں ایک سنٹر آف ایکسی لینس بننے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔وائس چانسلر نے اِن خیالات کا اظہار امن سنٹر فار انٹرپرینیوریل ڈویلپمنٹ،انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے دورے کے موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ہما ء بقائی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد قریشی، پروگرام ڈائریکٹر آئی بی اے کراچی اور ڈاکٹر شاہد نواز اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ مینجمنٹ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بھی موجود تھے۔ دونوں جامعات کے مابین بزنس ایجوکیشن کے شعبے میں تعاون اور بزنس انکیوبیشن سنٹر کے قیام کے سلسلے میں باہمی تعاون پر اتفاق رائے پایا گیا اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وائس چانسلر کو سنٹر فار انٹر پرنیوریل ڈویلپمنٹ سنٹر کے ماڈل اور تعلیمی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے مرکز میں موجود طلبہ وطالبات اور انٹرپرینیورز سے بھی ملاقات کی اور بزنس آئیڈیاز میں جدت اور تنوع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ جامعہ اسلامیہ میں انکیوبیشن سنٹر کے قیام کے لیے ایکشن پلان سے متعلق بھی گفتگو ہوئی اور مقامی نوجوانوں کے لیے کاروباری مواقعوں اور اُن کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات زیر غور آئے تاکہ نوجوان مقامی وسائل کو بروئے کار لا کر علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کر سکیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر