پی ایچ اے‘ آمدن بڑھانے‘ پبلسٹی ٹھیکہ کی نیلامی کو یقینی بنانے کیلئے شہر کو چار زون میں تقسیم کرنیکا فیصلہ

پی ایچ اے‘ آمدن بڑھانے‘ پبلسٹی ٹھیکہ کی نیلامی کو یقینی بنانے کیلئے شہر کو ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اٹھارٹی ملتان کی آمدنی بڑھانے اور پبلسٹی ٹھیکہ کی نیلامی کو یقینی بنانے کیلئے شہر کو چار زون میں تقیسم کرکے ٹھیکے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ورکنگ پیپرز تیار کرلئے گئے۔قیمتوں کا شیڈول بھی ریوائز (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

کیا جائے گا۔اس ضمن میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے ملتان کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ ملنے کے بعد اتھارٹی کی آمدنی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ پبلسٹی فیس کے ٹھیکہ کی نیلامی کو یقینی بنانے کیلئے شہر کو چار زون میں تقیسم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہر زون کا پبلسٹی فیس ٹھیکہ الگ الگ مشتہر اور نیلام کیا جائے گا جبکہ ہر زون کی اہمیت کے مد نظر رکھتے ہوئے پبلسٹی فیس کی قیمتوں کا شیڈول بھی ریوائز کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں پی ایچ اے کے شعبہ مارکیٹنگ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ اسامہ کی سربراہی میں ورکنگ پیپر ز تیا ر کرکے منظوری کیلئے انتظامیہ کو بھجوا دیا ہے جس کی منظوری ملتے ہی پی ایچ اے کے پبلسٹی فیس کے ٹھیکوں کی نیلامی کیلئے اشتہار مشتہر کیا جائے گا۔

تقسیم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...