مہنگا، کرایہ گدھا ریڑھی جیس چال، مہر تھل ایکسپریس سے مسافر بیزار، گاڑیاں خالی 

    مہنگا، کرایہ گدھا ریڑھی جیس چال، مہر تھل ایکسپریس سے مسافر بیزار، گاڑیاں ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)براستہ موٹروے نجی ہیکلز ملتان تاراولپنڈی تک کا سفرساڑھے6گھنٹے جبکہ مہراورتھل ایکسپریس یہی سفر17گھنٹے میں طے کررہی ہیں۔بتایاجاتاہے کہ نجی ٹرانسپورٹ کمپنی ساڑھے6گھنٹے کے اے سی کلاس کے اس سفرکاکرایہ1500سوروپے جبکہ مہراورتھل1400سوروپے سے زائد وصول کررہی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق مسافرٹرینوں کے طویل اورتھکادینے والے سفرکی وجہ سے مسافرکی بڑی تعدادنے مہراورتھل (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

ایکسپریس کے سفرکوخیربادکہہ دیاہے۔بتایاجاتاہے کہ ریلوے انتظامیہ ملتان براستہ شیرشاہ،مظفرگڑھ،کوٹ ادو،لیہ بھکر،کنڈیاں،میانوالی کے راستہ مہراورتھل ایکسپریس کوراولپنڈی کے لئے چلارہی ہے جوملتان سے اسلام آبادکے لئے انتہائی موزوں روٹ ہے۔اگراس روٹ پرٹرین کی سوکلومیٹرفی گھنٹہ رفتارمقررکی جائے تو7گھنٹے سے کم وقت میں ملتان سے مسافربذریعہ ٹرین راولپنڈی پہنچ سکتے ہیں کم وقت اورروڈٹرانسپورٹ کی نسبتی کم کرایہ محفوظ اورآرام دہ سفرہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے کواس روٹ پرغیرمعمولی مسافرمل سکتے ہیں مسافروں میں اضافہ کی وجہ سے نہ صرف ان دونوں ٹرینوں میں ریلوے کو اضافی بوگیاں لگاناپڑیں گئیں بلکہ اس روٹ پرمزیدٹرینیں بھی چلاناپڑیں گئیں۔ریلوے ذرائع کاکہناہے کہ اس روٹ پرچلنے والی مہراورتھل ایکسپریس60سے70کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہے یہاں موجودریلوے ٹریک کواپ گریڈ کرنے کے لئے خانیوال سلیپرفیکٹری سے سلیپرزلے کراورمختلف سیکشنوں کے گینگ مینوں کی لیبرلے کرسال سے دوسال میں اس روٹ پرریلوے ٹریک کی رفتارکو100کلومیٹرفی گھنٹہ سے بڑھایاجاسکتاہے۔ریلوے ملازمین نے وفاقی وزیرریلوے سے مہراورتھل ایکسپریس کے روٹ کواپ گریڈ کرنے کامطالبہ کیاہے۔ 

ریلوے

مزید : ملتان صفحہ آخر