رحیم یار خان‘ پرانی رنجش پر مخالفین کا حملہ‘ زمیندار قتل‘ ملزم فرار

رحیم یار خان‘ پرانی رنجش پر مخالفین کا حملہ‘ زمیندار قتل‘ ملزم فرار

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)سابقہ رنجش پرچار ملزمان نے زمیندار کو ٹریکٹر سے اتار کر فائرمارکر موت کے گھاٹ اتاردیااور فرار ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق تھانہ ماچھکہ کی حدود موضع سوتیرکی کے رہائشی بشیراحمد نے پولیس کواپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ سابقہ رنجش پر چار ملزمان محمدبرکت اور محمدندیم نے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے کماد کی ٹرالی خالی کرکے اپنے بھائی محمدلطیف کے ہمراہ گھر واپس آرہے تھے کہ اسی دوران چاروں ملزمان بشیراحمد وغیرہ نے انہیں راستے میں روک لیا اور اس کے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

بھائی محمدلطیف کو ٹریکٹر سے اتار کر پسٹل کے فائر مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ مقتول محمد لطیف کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی‘ بھائی بشیراحمد کی رپورٹ پر پولیس نے قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

زمیندار قتل 

مزید : ملتان صفحہ آخر