جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیموں کا آپریشن‘103بجلی چوروں کا گھیرا تنگ 

جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیموں کا آپریشن‘103بجلی چوروں کا گھیرا تنگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 103بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ20ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر20 لا کھ33ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔2کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے۔9جنوری کو ملتان میں 11گھریلوصارفین کو11032یونٹس چوری کرنے پر206597روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 15 گھریلوصارفین (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)


کو16934یونٹس چوری کرنے پر257899روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج، وہاڑی میں 15 گھریلواورکمرشل صارفین کو 19080 یونٹس چوری کرنے پر401733 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 6گھریلو اوکمرشل صارفین کو11731یونٹس چوری کرنے پر 243500 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، ساہیوال میں 13 گھریلوصارفین کو11008یونٹس چوری کرنے پر204230روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 9 گھریلو اورکمرشل صارفین کو5941یونٹس چوری کرنے پر96200 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 12گھریلو صارفین کو11059یونٹس چوری کرنے پر184070روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 7 گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو10972یونٹس چوری کرنے پر201190روپے جبکہ خانیوال میں 15گھریلو،صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو23188یونٹس چوری کرنے پر 238050 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔