پنجاب: تمام سرکاری محکموں سے خالی اسامیوں کی تفصیل طلب‘ جلد بھرتیوں کا فیصلہ 

پنجاب: تمام سرکاری محکموں سے خالی اسامیوں کی تفصیل طلب‘ جلد بھرتیوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار)  الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب نے گریڈ ایک چودہ گریڈ تک تمام اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔ گریڈ چودہ سے گریڈ سترہ تک کی اسامیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتی ہو گی۔ تمام محکموں سے خالی اسامیوں کی تفصیل طلب کرتے ہوئے مزید اسامیوں کو پیداکرنے کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)


 یہ بات صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری نے تحریک انصاف رہنماء وسابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک سو چودہ تک محکمہ۔ تعلیم۔ ہیلتھ۔ ریونیو۔ پبلک ہیلتھ۔ ٹی ایم اے۔ بہبود آبادی۔ دیگر میں خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام محکموں کے سربرہان سے فہرستیں طلب کرلی ہیں۔ بھرتی کے عمل شروع ہو نے سے جہاں دفتری امور باآسانی سے چلانے میں مدد ملے گی وہاں پر بے روزگاری میں بھی کمی واقع ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کی عوام دوست  پالیسوں کی بدولت ملک میں معاشی استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ سابقہ حکمرانوں  کی غلط پالیسوں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا  ہے۔ امید ہے کہ جلد عوام کو مہنگائی سے نجات مل جائے گی۔ علاوہ ازیں سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں مغل نے صوبائی وزیر کو راجن پور کی سیاسی اور علاقائی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔
بھرتیاں