اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے‘ عالمگیر خان 

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے‘ عالمگیر خان 

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)صوبائی سیکرٹری زکواۃ و عشر عالمگیر خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس وہاڑی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے ڈی سی ایف اینڈ پی عبد الطیف خان، اے سی وہاڑی احمد نوید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

، سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفرخان اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی موجود تھے اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کر دگی کا جائزہ لیا گیااور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔صوبائی سیکرٹری زکواۃ و عشر عالمگیر خان نے اس موقع پر کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کار کردگی کو مزید بہتر بنائیں وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈی کے وزٹس کئے جائیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں ناجائز ذخیر ہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی جائے سٹاک ہولڈرز اپنا سٹاک ڈیکلر کریں سبزی منڈیوں میں کسان پلیٹ فارمز کو مزید بہتر بنا یا جائے۔ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد محمود گیلانی نے اس موقع پر بتا یاکہ مہنگائی روکنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں حکومتی پالیسوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید متحرک کیا جا رہا ہے اجلاس میں ایڈ یشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فاضل، اے ڈی ماحولیات رانا صفدر، اے ڈی لیبر ملک شعبان اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی موجود تھے۔

عالمگیر خان 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...