کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں  

        کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں  

  



چوک اعظم‘ کوٹ چھٹہ (نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) ہاتھوں کی زنجیر بھارتی حکومت کیلئے پاکستانی عوام کا کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور جدوجہد کے لیے حمایت کا عملی پیغام ہے۔یہ با ت اے سی لیہ نیاز احمدمغل نے ہفتہ وار کشمیر آوورریلی کے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

 اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ریلی کا اہتمام محکمہ بلڈنگ و ہائی وے نے کیاتھا جس کی قیادت اے سی نیازاحمدمغل،ایکسین بلڈنگ چوہدری محمدسلیم،ایس ڈی او امین سہیل ملغانی،ایکسین ہائی وے جاوید چشتی نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے اے سی نیاز احمدمغل،امین سہیل ملغانی نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی تک پاکستانی عوام ہفتہ وار ریلیوں کے ذریعے عالمی راے عامہ بیدار رکھے گی تاکہ مظلوم کشمیری بھارتی ظلم و جبرسے نجات حاصل کرکے آزاد فضاؤ ں میں سانس لے سکیں۔بعدازاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔ریلی کے آرگنائزر مہر ذوالفقار سمرا،محمدنواز خان نے کیا تھا ریلی میں ایس ڈی اوز آکاش راحیل،میاں سجاد حسین،ملک شبیر،مہرشہباز احمدکلاسرہ،اسماعیل خان،محمدآصف خان،مشتاق احمدانصاری،ملک عبدالمجید کے علاوہ محکموں افسران واہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کشمیر کے مسلمان پاکستانی قوم اور ملکی دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔ کشمیر کی آزادی تک پاکستان میں چپہ چپہ پر آزادی کے لیے تحریک جاری رکھیں گے۔ مسئلہ کشمیر کے لیے تمام پاکستانیوں کو متحد ہو کر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری قوم تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد شاہد ملک کی قیادت میں کشمیریوں کے حق میں نکالی گئی ریلی کشمیر بنے گا پاکستان کے سلسلے میں محمد شاہد ملک نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں اب کشمیر بن کر رہے گا پاکستان کے لیے ہر پاکستانی بیدار ہوچکا ہے۔ ریلی کا آغاز اے سی آفس کوٹ چھٹہ سے کیاگیا۔ جس میں میونسپل کمیٹی کے سی او چوہدری محمد ارشد انچارج ریسکیو سنٹر کوٹ چھٹہ کی بھاری نفری کے ہمراہ ملک منورحسین۔ مختیار احمد جتوئی۔ مقصود جلبانی، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محمد صادق، غلام حسین مستوئی، طاہر اسماعیل، ملک نیاز احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ آخر میں مقصود احمد جلبانی نے کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور پاکستان کی ترکی و خوشحالی و افواج پاکستان کے حق میں خصوصی دعا کرائی۔ 

ریلیاں 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...