حکمران اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ ایران‘ امریکہ کے  درمیان ثالثی کراسکیں‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم 

حکمران اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ ایران‘ امریکہ کے  درمیان ثالثی کراسکیں‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور چیئرمین دفاعی پید اوار کمیٹی سینٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) سابق وائس چیئرمین بلد یہ اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 268 سردار محمد شہزاد سہیل خان (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)


خاکوانی سے ٹیلی فو ن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی کشمیر کے متعلق پالیسی غیر واضح ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھائیوں کی زندگی اجیرن بناد ی ہے۔ چھ ماہ ہونے کو ہیں وہاں انٹر نیٹ اورموبائیل سروس بند ہے ادویات نہ ہونے سے سے کشمیری بھائی زندگیاں کھورہے ہیں اور بھارت کسی ملک یا عالمی لیڈروں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی  نہیں دے رہا اور حکمران عملی اقدامات نہیں کررہے ہیں صرف زبانی جمع خرچ پر گزار ا کررہے ہیں آخر میں ا نہوں نے کہا حکمران اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ ایران امریکہ کے درمیان ثالثی کراسکیں اور مید ہے کہ تیسری عالمی جنگ بھی نہیں ہوگی۔
ثالثی