ڈی ایس ریلوے کی مختلف سٹیشنوں، ٹریکس   سٹالوں کی انسپکشن، ملازمین سے مختلف سوالات

ڈی ایس ریلوے کی مختلف سٹیشنوں، ٹریکس   سٹالوں کی انسپکشن، ملازمین سے مختلف ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل افسران کے ہمراہ ملتان کینٹ  سے ڈی ایس اسپیشل پر براستہ لودھراں سے خانیوال روانہ ہوئے راستے میں شیر شاہ اسٹیشن پہنچ کر CBI سسٹم کو چیک کیا اور اسٹیشن پر موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسڑ سے سوالات کئے،بعدازاں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

شیر شاہ  سے روانہ ہو کر برج نمبر 319 کو  چیک کیا ٹریک پر موجود گینگ نمبر 30 کے گینگ مین جو کہ ٹریک پر کام کر  رہے تھے ان کے کام کو چیک کیا اس  کے بعد ریلوے پھاٹک کو چیک کیا پھاٹک پر موجود گیٹ مین سے سوالات بھی کئے،بعدازاں شجاع آباد اسٹیشن پہنچ کر اسٹیشن ماسٹر سے سوالات بھی کئے اسٹیشن پر موجود ویٹنگ روم کا معائنہ کیا بکنگ آفس میں ٹکٹوں کا کرایہ چیک کیا،جبکہ بکنگ آفس میں موجود اسٹاف  سے سوالات بھی کئے، شجاع آباد سے روانہ ہو کر گیلے وال اسٹیشن پہنچے جہاں موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سے بھی سوال  کئے،گیلے والا اسٹیشن سے روانہ ہو کر  شہیداں والا اسٹیشن پہنچے اسٹیشن پر موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سے سوالات کئے، شہیداں والا سے روانہ ہو کر رکن پور پہنچے جہاں اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سے سوالات کئے اسٹیشن کو بھی چیک کیا  رکن پور سے روانہ ہو کر دنیا پور پہنچے اسٹیشن پر موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سے سوالات  بھی کیے دنیا پور پھاٹک کو بھی چیک کیا ریلوے ٹریک پر کام کرتے گینگ مینوں سے سوالات بھی کئے جبکہ ملتان سے لودھراں تک انجن پر فوٹ پلیٹ کی اور ڈی ایس نے تمام ریلوے ٹریک کا معائنہ بھی کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...