شیخ زید سلطان بن النہیان کے ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ 

شیخ زید سلطان بن النہیان کے ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ 

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)شیخ زید سلطان بن النہیان پیلس کے ملازمین نے  نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد پاکستانی پیلس کے گیٹ پر انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین احتجاج(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

 کرتے ہوئے پاکستانی انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے،،احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین نے بتایا کہ متحدہ عرف امارات کے شہزادوں کی جانب سے ہماری 1500درہم تنخواہ مقرر کی گئی ہے جبکہ پاکستانی پیلس کی انتظامیہ ہمیں ہر ماہ 750درہم دیکر ٹرخا رہی ہے،،باقی کی رقم پیلس انتظامیہ آپس میں بانٹ لیتی ہے،،پوچھنے پر ہمیں سنگین نتائج اور نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،،شہزادوں کی آمد پر ہمیں انعام دیا جاتا ہے جو اس بار پیلس انتظامیہ ہمیں دینے سے انکاری ہے،،مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے شہزادوں اور ضلعی انتطامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرہ 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...