وزیراعظم مجبور، عمران خان کوسب سے زیادہ مدد کی ضرورت، مخدوم جاوید ہاشمی

    وزیراعظم مجبور، عمران خان کوسب سے زیادہ مدد کی ضرورت، مخدوم جاوید ہاشمی

  



ملتان(نیوز رپورٹر)سینئر سیاستدان و لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو خواب دیکھے تھے ان کی تعبیر ملیامیٹ ہوچکی ہے اس ملک میں حقیقی جمہوریت کو پنپنے ہی نہیں دیا گیا پارلیمنٹ نے سارے اختیارات ان قوتوں کو سونپ دیئے ہیں جن کی نظام پر بالادستی ہے جو کچھ ملک میں ہورہا ہے وہ عمران خان کی مرضی سے نہیں ہورہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائٹر فورم کی تقریب حلف برداری سے خطاب و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

پورے دنیا کے میڈیا پر یہودیوں،عیسائیوں اور ہندووں کا قبضہ ہے طیارے کا سانحہ ایران میں واقعہ ہوا ہے اس لیئے ہمیں ایران کی بات تسلیم کرنی چاہیئے عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک ہے لیکن حالات خراب ھیں عمران خان کا کہنا ھے کہ 65 سال کے بعد انسان کا دماغی توازن خراب ہو جاتا ھے وہ خود 69 سال کے ھو گئے ھیں لیکن وہ ذہنی لحاظ سے ٹھیک ہیں میرے پرانے راستے ہمیشہ کے لئے میری زندگی سے نکل گئے اب موٹر ویز کا دور ھے وقت کے ساتھ چیزیں تبدیل ہو تی رھتی ھیں اور مشکلات آتی رھتی ھیں لیکن استقامت ضروری ہے ساری زندگی میں میڈیا پر پابندیاں دیکھیں لیکن موجودہ روپ نہیں دیکھا اس مشن میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں لکھاریوں اور دانشور طبقے کو زیادہ قربانیاں دینا پڑتی ھیں میڈیا پر مشکل ترین وقت آیا ھوا ھے کسی بھی سفر میں زندہ رھوں یا نہ رھوں پھر بھی رات کا سفر کرتا ھوں مشکلات میں کبھی اپنے اور کبھی غیر بھی ناراض ہو جاتے ہیں سوشل میڈیا تمام میڈیا سے آگے نکل گیا ھے اسلامی ممالک پیچھے رہ گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فخرالدین جی ابرہیم ایک سچا و کھرا انسان تھا ان کی یہ بات درست ہے کہ جوڈیشری نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے نہ دیتی تو آج ملک کے حالات آج سے مختلف ہوتے آپ سچے ھیں تو جج،جرنیل اور سیاست دان کو سوال کیا جا سکتا ہے مسلمان ایک دوسرے کو نہیں بخش رھے عمران خان کی کابینہ اس کی مرضی کی نہیں ہے نہ وہ فیصلے کر سکتے ھیں عمران خان کو آج سب سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے ساری قوتیں ایک ھی جگہ پر مرتکز ھیں اور سارے ان کے سامنے سجدہ ریز ھیں۔

جاوید ہاشمی

مزید : ملتان صفحہ آخر