عمران خان نے کرپشن فری پاکستان بنانے سے منہ توڑ لیا‘ لیاقت بلوچ

عمران خان نے کرپشن فری پاکستان بنانے سے منہ توڑ لیا‘ لیاقت بلوچ

  



ملتان (سٹی رپورٹر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اور صدر قائمہ کمیٹی سیاسی امور لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ امریکہ ایران کشیدگی پر وزیر اعظم کے موقف کو درست مان بھی لیا جائے تو اس کی سمت درست نہیں۔پاکستان کی ترجیح عالم اسلام کا اتحاد ہونی چاہئے۔پاکستان،ترکی،سعودی عرب،ایران اور ملائشیا ایک پیج پر ہوں توامریکہ اور عالمی استعماری قوتوں کا دفاعی اورمعاشی سمیت ہر محاذ پر(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔امریکہ کے اپنے مفادات ہیں اور ان مفادات کے حصول کیلئے امریکہ گرگٹ کی طرح رنگ بدل لیتا ہے۔امریکہ کے مقابلے کیلئے دورس اور ہمہ گیر حکمت عملی ناگزیرہے۔عمران خان پاکستان دنیا کے لئے اسی وقت مثالی بن کر قیادت کرسکتا ہے جب ملک اسلامی ہو، اقتصادی استحکام ہواور خارجہ محاذ پر قومی اتفاق رائے سے قومی حکمت عملی بنائی جائے۔ حکومتی بیانیہ سے مسئلہ کشمیر کا غائب ہوجانا لمحہ فکریہ اور قومی المیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے۔رشوت اور بدعنوانیاں بڑھ گئی ہیں۔عمران خان حکومت نے کرپشن فری پاکستان بنانے سے منہ موڑ لیا ہے۔مہنگائی،بیروزگاری نے غریب خصوصا متوسط طبقہ کے لئے جان لیوا ثابت ہورہی ہے۔بااختیار بلدیاتی نظام گلی کوچوں،محلوں اور گوٹھوں کی ترقی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کروائیں اور بااختیار نظام لائیں

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...