جمہوری قوتوں کا ملک کی بہتری کیلئے متحد ہونا خوش آئند‘ مخدوم زین قریشی

  جمہوری قوتوں کا ملک کی بہتری کیلئے متحد ہونا خوش آئند‘ مخدوم زین قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بدھلہ سنت (نامہ نگار)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری،ایم این اے مخدوم زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک مستحکم اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی جانب کوشاں ہے جمہوری قوتوں کا ملک کی بہتری کے لیے اکٹھے ہونا خوش آئند ہے مہنگائی کے بحران کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں یوٹیلٹی سٹور پیکیج سے آٹا(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

چینی،گھی،ضروریا ت زندگی کی اشیاء سہولت کے ساتھ میسر ہوں گی ہر ضلع میں سستے بازار لگیں گے جنہیں باقاعدہ ڈپٹی کمشنرزمانیٹر کریں گے کامیاب نوجوان پروگرام سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے معیشت کے بہتر ہوتے ہی مہنگائی کا طوفان ختم ہو جائے گاانہوں نے ان خیالات کا اظہار یوسی جلال آباد میں چوہدری شعیب سنگھیڑا کے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے پی پی 218ملک واصف مظہر راں،چوہدری ابو سفیان سنگھیڑا،چوہدری اکرم،چوہدری سلیم سنگھیڑاودیگر بھی موجود تھے بعدا زاں انہوں نے حلقہ میں وفات پاجانیوالے مختلف افراد چوہدری عامر بندیشہ کے والد،چوہدری ادریس سنگھیڑا کی اہلیہ،شرافت کے بھائی،ابو سفیان سنگھیڑا کے کزن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی یوسی جھوک لشکر پور میں ملک اشفاق مے کو چئرمین زکوۃ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن بھی دیا۔