ملتان،تعلیمی رینکنگ میں تنزلی‘ اساتذہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

ملتان،تعلیمی رینکنگ میں تنزلی‘ اساتذہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کی ایجوکیشن رینکنگ میں تنزلی، 5ویں سے 9ویں نمبر پر پہنچ گیا،تفصیل کے مطابق نئے سی ای او کی تعیناتی کے بعد ملتان کی ایجوکیشن رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے، نومبر2019میں ملتان روڈ میپ انڈیکیٹر کے حصول میں 5ویں نمبر پر تھا جو دسمبر2019میں نویں نمبر پر پہنچ گیا، تحصیل شجاع آباد مردانہ اے ای اوز انڈیکیٹر پورے نہیں ہوئے، تاہم ڈی ای اوز کی کارکردگی سو فیصد رہی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

، علاوہ ازیں ایل این ڈی میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن برقرار ہے، اس سلسلے میں سی ای او ریاض خان کا کہنا ہے کہ جو افسر کام کرے گا‘ وہ اعتماد پر پورا اترے گا، سکولزکے فرنٹ کو خوبصورت بنائیں، انٹرولمنٹ مہم کو کامیاب بنائیں، پرائیویٹ سکولوں کے طلبا کو فوری داخلہ دیں، ان کیلئے نئی کلاسز بنائیں، شجرکاری مہم کے حوالے سے بنائی گئی ایپ پر روزانہ کی بنیاد پر تفصیل اپ لوڈ کریں اور طلبا کی ہیلتھ پروفائل تیار کریں۔

سوالیہ نشان

مزید : ملتان صفحہ آخر