وزراء ارکان اسمبلی کی ٹیمیں دعوؤں تک محدود، ضلع راجن پور پھر بھی لاوارث
جام پور( نامہ نگار) ضلع راجن پور سے ایک وفاقی وزیر ایک ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دو صوبائی وزیر اور تین ممبرقومی اسمبلی اور دو ارکان اسمبلی کے باوجود راجن پور۔ جام پور روجھان سمیت دیگر علاقوں میں منتخب ارکان کوئی پیکج منظور نہ کرانے کے علاوہ سوئی گیس کی فراہمی نہ کراسکے۔ جا م پور میں 22 سال قبل سوئی گیس کی فراہمی کرنے کے لیے 38کروڑ روپے کے فنڈز سے بچھائے جانے والے پائپ(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)
زنگ آلودہوگئے عوام نے آئندہ الیکشن میں سخت احتساب کا فیصلہ کر لیا۔ ارکان اسمبلی عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے لگے۔ ضلع بھر میں شہری اتحاد بننے لگے۔ ضلع راجن پور میں وفاقی وزیر شیریں مزاری۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری۔ ممبر قومی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک۔ سردار محمد جعفرخان لغاری۔ سردار ریاض خان مزاری اور صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک۔ سردار محسن لغاری۔اور ممبر صوبائی اسمبلی سردار اویس خان دریشک۔ فاروق امان اللہ دریشک کا تعلق حکومتی پارٹی سے ہو نے کے باوجود راجن پور کے لیے کوئی بڑ اپیکج نہ لاسکے۔ اس وقت ضلع راجنپور کے شمال اور جنو ب ڈھوڈک اور سوئی کے مقام سے سوئی گیس نکل رہی لیکن ضلع راجنپو ر درمیان میں ہو نے کے باوجود سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہے ۔ سابق صدر سردار فاروق احمد لغاری کے دور میں نگران وفاقی وزیر پیٹرولیم جاوید جبار نے سوئی گیس کا افتتاح کرتے ہوئے 38کروڑ روپے کی لاگت سے شہر اور گردنواح کے علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی کیلے پائپ بچھوائے جوکہ بائیس سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد اپنی زندگی کی معیاد ختم کر چکے ہیں۔ راجن پو رکے لوگوں سے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہ میاں محمد نواز شریف۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے الیکشن کی مہم کے دوران جام پور اور راجن پور کو سوئی گیس اور یونیورسٹی دینے کے الیکشن کمپین میں وعدے کیے جو آج تک ایفاء نہ ہو سکے۔ راجن پور سے منتخب ارکان کے پاس اتنے بڑے اقتدار کے باجود کچھ نہیں ہوسکا۔ سیاستدانوں کی دوغلی پالیسوں سے تنگ آکر جام پور اور راجن پورمیں لوگوں نے شہری اتحاد بنانے کے لیے لابنگ شروع کر دی ہے۔ شہری اتحاد بناکرکے اپنی مدد اپ کے تحت کام سرانجام دینے کے علاوہ موجودہ ارکان اسمبلی کا احتساب کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شہری عبد الکریم خان۔ حاجی ساون خان۔ مہار وسیم نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے راجن پور کا استحصال کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑ ی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑا ہو نا ہو گا۔
لاوارث